جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ کرنے کے بعد مذاکراتی عمل ختم ہوچکاہے، بیرسٹرگوہر
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش رفت نہ ہونے کے باعث مذاکراتی عمل باضابطہ طور پر ختم ہوچکے ہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے تیارنہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ حکومت نے مذاکرات کے آغازسے ہی کافی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، سات دن ختم ہونے کے بعد مزید مزاکرات کی گنجائش نہیں رہی، بانی پی ٹی آئی عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ہی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگر حکومت نے دوبارہ بات کرنے کے لیے کوئی بات کی تو ہم عمران خان سے مشاورت کریں گے، اس کے بعد ہی ہم کچھ کہہ سکتے ہیں۔
خیال رہےکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے حکومت کو تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کیے تھے، جس پر حکومت تاحال کوئی واضح جواب نہیں دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، عوام کے لیے وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی نوید سنا دی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔