Islam Times:
2025-04-22@07:22:51 GMT

ترکیہ، شامی باغیوں کیساتھ عراق کے بہتر تعلقات کا خواہاں

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

ترکیہ، شامی باغیوں کیساتھ عراق کے بہتر تعلقات کا خواہاں

فواد حسین کے ساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں تُرک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عراق جس حد تک خوشحال اور مضبوط ہو گا ترکیہ اتنا ہی پُر رونق ہو گا۔ ہم عراق میں امن و استحکام کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج عراق میں اپنی موجودگی کے دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" نے کہا کہ میرے اس سفر کا مقصد ترکیہ، عراق اور شام کو ایک پیج پر لانا جب کہ دہشت گرد گروہوں داعش و PKK کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر ھاکان فیدان نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ عراق، PKK کو کالعدم و دہشت گرد تنظیم قرار دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے ترکیہ اور عراق کا موقف ایک ہے۔ ھاکان فیدان نے کہا کہ عراق جس حد تک خوشحال اور مضبوط ہو گا ترکیہ اتنا ہی پُر رونق ہو گا۔ ہم عراق میں امن و استحکام کے قیام کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

انقرہ کے ڈپلومیٹک سربراہ نے ترکیہ کے حمایت یافتہ شامی باغیوں سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم عراق اور شام کی نئی حکومت کے درمیان تعلقات قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ ہم اس سلسلے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے تیار ہیں۔ یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ ھاکان فیدان کا حالیہ دورہ عراق ایسے منظرنامے میں عمل میں آیا جب دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ کشیدگی کی وجہ عراق کے زیرانتطام کُرد علاقوں میں تُرک فوجوں کی موجودگی اور گزشتہ ایک سال کے دوران اس ملک کے سرحدی علاقوں پر انقرہ کے حملے ہیں۔ انقرہ کا یہ موقف ہے کہ وہ عراق نہیں بلکہ اس سرزمین پر موجود کُرد دہشت گرد تنظیم PKK کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم اور ترک صدر کی ون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی جائے گی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، صدر اردوان سے ملاقات شیڈول

یاد رہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کا ساتواں اجلاس رواں سال فروری میں اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، جس میں 24 معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ تعلقات اور کثیر جہتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی علامت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ترکیہ رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، شہباز شریف
  • چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
  • چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے
  • معیشت، ڈرائیونگ فورس جو پاک افغان تعلقات بہتر کر رہی ہے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
  • سعودی عرب کیساتھ تعلقات کا جدید دور شروع ہو چکا ہے، ایرانی سفیر
  • وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
  • شامی ایئرلائنز کا متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان
  • اسحاق ڈار کا دورہ کابل، نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سے ملاقاتیں: پاکستان افغانستان کا بہتر روابط، مضبوط ٰتعلقات برقرار رکھنے پر اتفاق