لاہور:

حلیہ تبدیل کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق چند روز قبل داتا دربار کے ایریا میں ملزمان تاجر کے ڈسٹری بیوشن آفس میں چینج لینے کے بہانے گھسے اور عملے کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ کی رقم لیکر فرار ہوگئے۔

ملزمان نے 20 جنوری کو گجر پورہ کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی جس میں ملزمان 10 لاکھ کے پرائز بانڈ اور طلائی زیور لیکر رفو چکر ہوگئے۔ یکے بعد دیگر ملزمان نے لاہور میں وارداتوں کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ ملزمان نے گجر پورہ سے ہی ایک ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھینی۔

ملزمان کی تلاش کے لیے ایس ایچ او داتا دربار عثمان یونس اور ٹیم کو ٹاسک دیا گیا۔

ترجمان پولیس کےمطابق ایس پی سٹی کی ہدایت پر ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ کی سربراہی میں ٹیموں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ورکنگ شروع کی، دوران واردات ملزمان اپنا حلیہ تبدیل کرکے سر پر وِگ اور گرم موسمی ٹوپیوں کا استعمال کرتے۔

ایس ایچ او داتا دربار عثمان یونس اور انچارج انویسٹی گیش ثقلین نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی کے کیمروں اور لوکل کیمروں سے مدد حاصل کی۔

ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ نے بتایا کہ 28 کلو میٹر کے روٹ ٹریک سے سرغنہ ملزم ڈیورڈ رائے عرف آفتاب کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی شان اور خرم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔ ملزم کے قبضے سے 19 لاکھ نقد رقم، پرائز بانڈ، طلائی زیورات، دو پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

ایس پی سٹی کی جانب سے ایس ایچ او داتا دربار عثمان یونس، انچارج انویسٹی گیشن ثقلین اور ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا۔ ڈی ایس پی اسلام پورہ سرکل کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے، عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: داتا دربار کے لیے ایس پی

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے جھنڈے والا لباس کیوں پہنا؟ نوجوان گرفتار

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر  اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچنے والے پارٹی کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا، زیر حراست کارکن پی ٹی آئی جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل ہے باہر پہنچا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا
  • لاہور؛ گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، دو افراد زخمی، فائرنگ کی ویڈیوز سامنے آگئی
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • گوجرانوالہ اور نارروال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار
  • کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی
  • پی ٹی آئی کے جھنڈے والا لباس کیوں پہنا؟ نوجوان گرفتار