Nawaiwaqt:
2025-04-22@14:28:22 GMT

بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

 لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر ’یوم سیاہ‘ منا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ کو ہر سال کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے، قابض فوج نے سڑکوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کر رکھی ہیں، بڑی تعداد میں فورسز کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر بھر میں یوم سیاہ کی مناسبت سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہے، دارالحکومت کے برہان وانی چوک میں بڑی تعداد میں شہری احتجاج میں شریک ہیں، احتجاج کے دوران بچوں نے سیاہ جھنڈے لہرا کر بھارت مخالف نعرے بازی کی۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ بھارت غاصب اور جارح ملک ہے، جارح اور دہشت گرد ملک کو یوم جمہوریہ منانا زیب نہیں دیتا، بھارت سے آزادی اور تکمیل پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ یوم سیاہ پر وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کا کہنا ہے کہ بھارت کا یوم جمہوریہ ہمارے لئے یوم سیاہ ہے، کشمیر کسی صورت بھارت کا حصہ ہے نہ کبھی ہوسکتا ہے، کشمیری اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، حریت کانفرنس

ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف گزشتہ 78 برس سے جدوجہد اور قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر کشمیریوں کی خواہشات کے منافی قبضہ جما رکھا ہے، کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف گزشتہ 78برس سے جدوجہد اور قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں پر اپنا غاصبانہ تسلط برقرار رکھنا چاہتا ہے اور وہ ان کی مزاحمت کو وحشانہ مظالم اور کالے قوانین کے ذریعے کچلنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنے بے بنیاد بیانیے کے ذریعے جموں و کشمیر کے تاریخی حقائق ہرگز تبدیل نہیں کر سکتا اور اگر وہ جموں و کشمیر میں واقعی امن و ترقی کا خواہاں ہے تو اسے تنازعہ کشمیر کے حل کی طرف آنا ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلے کشمیر کو فوجی طاقت سے ہرگز حل نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کا حل بات چیت میں ہی مضمر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکار اور مقبوضہ کشمیر کے حالات
  • بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  • پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے
  • کشمیری بی جے پی کے کشمیر دشمن ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف متحد ہیں، حریت کانفرنس
  • وقف ترمیمی بل پر بھارت بھر میں غم و غصہ
  • وقف ترمیمی بل پر بھارت بھر میں غم و غصہ، حیدرآباد میں بتی گُل احتجاج کا اعلان
  • زباں فہمی نمبر245؛کشمیر اور اُردو (حصہ اوّل)
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا حریت قیادت سمیت تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ
  • جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، حریت کانفرنس