Express News:
2025-04-22@18:56:49 GMT

ٹرمپ کی آمد، خدا خیر ہی کرے

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ رقم کی ہے۔ وہ ایک ٹرم کے بعد دوسری مرتبہ کےلیے منتخب ہوئے ہیں۔

انتخابی مہم میں گولی کھائی، یہ ایک قاتلانہ اقدام تھا جس کی تفصیلات میں جائے بغیر بس اتنا ہے کہ ٹرمپ کو خدا نے ایک نئی زندگی دی کہ گولی اس کا سر کا نشانہ لے کر چلائی گئی تھی۔ گولی بھی نشانے پر تھی لیکن ٹرمپ نے عین وقت پر سر گھما لیا اور گولی اس کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔ اس کے بعد یہ واضح تھا کہ ٹرمپ اب امریکا کا صد ر بنے گا۔

ٹرمپ نے الیکشن میں اسٹبلشمنٹ کے رج کے لتے بھی لیے اور یوں سمجھ لیجیے کہ دنیا بھر کی مخالفت مول لے کر جناب صدر بنے۔ کمیلا نے بھی جم کر مقابلہ کیا اور قریب پہنچ کر ہاری۔ خیر، اب انکل ٹرمپ ایوان صدر میں پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے آتے ساتھ ہی اپنے متنازع آرڈرز پاس کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ٹرمپ نے جن نکات پر الیکشن لڑا تھا، اس سے ہی واضح تھا کہ ٹرمپ امریکا کی عالمی چوہدراہٹ کو نیا رخ دے گا، جبکہ کئی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ٹرمپ کے اقدامات سے عالمی چوہدراہٹ ختم ہوجائے گی۔ اگر ہم بغور دیکھیں تو اس وقت کوئی بھی ملک امریکا کی جگہ لینے کےلیے تیار نہیں ہے۔ امریکا کے بعد قریب ترین چین کو ابھی اس مقام تک پہنچنے کےلیے دس سے بارہ سال کا عرصہ چاہیے۔ ٹرمپ امریکا اور دنیا کے ساتھ کیا کرنا چاہ رہا ہے، یہ واضح نہیں ہے۔ ٹرمپ نے گزشتہ مدت صدارت سے کیا سیکھا ہے ، یہ بھی واضح نہیں ہے۔

ٹرمپ نے حال ہی میں یورپ کے ساتھ پالیسی بیان شئیر کیا ہے۔ ٹرمپ چونکہ کاروباری انسان ہے لہذا اس کی پالیسیاں بھی کم و بیش ایسی ہی ہوں گی۔ اس نے ابھی یورپ سے مطالبہ کیا ہے کہ آپ اپنی جی ڈی پی کا کم ازکم 5 فیصد اپنے دفاع پر خرچ کریں۔ امریکا نے یورپ کو اس مد میں بہت پیسہ اور ٹیکنالوجی دی ہے اور مزید یہ بوجھ برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ یورپ میں ایک دو ممالک ہی ایسا کرسکتے ہیں کہ وہ جی ڈی پی کا 5 فیصد خرچ کریں۔ بیشتر کی اکانومی اس بات کو ابھی افورڈ ہی نہیں کرسکتی ہیں۔ لہٰذا اس پالیسی بیان سے اب یورپ میں بھی تکلیف کی لہر ہے۔

ٹرمپ آج سے لگ بھگ 30 سال قبل ایک ٹی وی شو کرتا تھا جس میں اس کا مشہور ڈائیلاگ تھا ’’یو آر فائرڈ،‘‘ یعنی آپ کو نوکری سے برخاست کیا جاتا ہے۔ اس نے مدت صدارت سنبھالتے ساتھ ایسا ہی کیا ہے۔ کئی ایک آفیشلز کو گھر بھیجا ہے اور اب نئی دھمکی دی ہے کہ وہ 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کو فارغ کرے گا اور ان کی جگہ نئے لوگ بھرتی ہوں گے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ بھی امریکا کی تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ ہی ہوگا۔

ایسا ہوتا ہے کہ امریکی صدور اپنی مدت ملازمت میں ایڈمنسٹریشن میں اپنے لوگ لگاتے ہیں لیکن ان کی تعداد چند سو یا ہزار ہوتی ہے اور ٹرمپ اس وقت 50 ہزار کی بات کررہا ہے۔ یہ تبدیلیاں اور تعنیاتیاں ڈیفنس، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، سیکرٹ سروسز اور سی آئی اے جیسے اداروں میں ہوں گی۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ امریکا اندرونی طور پر کن مراحل سے گزرنے لگا ہے۔

ٹرمپ اس کے ساتھ روس کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتا ہے۔ ٹرمپ خود یہ کہتا ہے کہ میرے نہ کوئی اصول ہیں، نہ کوئی نظریہ ہے۔ مجھے ہدف حاصل کرنا آتا ہے اور مجھے ڈیل کرنی آتی ہے۔ ٹرمپ کی ایک مشہور کتا ب ’’دی آرٹ آف دا ڈیل‘‘ واقعی پڑھنے والی کتاب ہے۔ ٹرمپ واقعی میں ایک زبردست ڈیل میکر ہے۔ اس کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ اگر اس کو پتا ہو کہ آپ کی جیب میں ایک ملین ڈالر ہے تو وہ آپ سے ڈیڑھ ملین ڈالر کی ڈیل کرلے گا اور اس کی ڈیل ایسی ہوگی کہ آپ اس کو انکار نہیں کرسکیں گے۔

اس کی حالیہ مثال کچھ ایسے ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا کے مختلف شعبہ جات میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے اس ضمن میں شہزادہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان سے بات کروں گا کہ وہ اس کو راؤنڈ فگر کرتے ہوئے 1 کھرب ڈالر تک لے جائیں, یعنی اس رقم کا اعلان کیا ہے، اس کے 4 سو ارب ڈالر مزید بڑھائیں اور امریکا میں ایک کھرب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں۔

ٹرمپ کا خیال ہے کہ اگر تیل کی قیمتیں کم کردی جائیں تو روس اور یوکرین کی جنگ ختم ہوسکتی ہے۔ اس لیے وہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں گرائے گا۔ اس مقصد کےلیے وہ اوپیک اور سعودیہ کو مجبور کررہا ہے کہ وہ تیل کی قیمتیں گرائیں۔ اس کے ساتھ وہ یہ بھی کہہ رہا ہے کہ پہلے امریکی پالیسی تھی کہ امریکا اپنا تیل ریزرو میں رکھے گا اور دنیا سے تیل خریدے گا، اس سے تیل کی قیمت ایک خاص سطح پر رہے گی لیکن اب امریکا اس ضمن میں بھی اپنی پالیسی بدل رہا ہے۔ وہ تیل کے حوالے سے کسی حد کا قائل نہیں ہے اور وہ امریکی کمپنیوں کو اس بات کی اجازت دے گا کہ جتنا تیل امریکی سرزمین سے نکل سکتا ہے وہ نکالا جائے۔ اس سے امریکا میں تیل کی امپورٹ کم ہوجائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ بڑی معیشتوں کو بھی دھمکی دے رہا ہے کہ آپ جو مال ہمیں ایکسپورٹ کرتے ہیں، اس سے ہمارے قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے، لہٰذا اب اگر کام کرنا ہے تو یا تو امریکا میں اپنا سیٹ اپ لگائیں اور یا پھر ہم ٹیکس کی شرح بڑھائیں گے تاکہ ہماری مقامی اشیا کو فروغ ملے۔ ایسی صورتحال میں امریکی مینوفیکچرز قیمت کی بنیاد پر مقابلے پر آجائیں گے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر دنیا بھر کی بڑی معیشتوں کو دیگر منڈیاں دیکھنی پڑیں گی اور اس آرڈر کی زد میں چین اور بھارت دونوں ہی آجائیں گے جبکہ اس کے ٹھیک ٹھاک اثرات یورپ کو بھگتنے پڑیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ اس نے تارکین وطن کو بھی رگڑا لگانے کا اعلان کردیا ہے کہ ہر وہ شخص جو گرین کارڈ کی امید پر غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم ہے، وہ یہاں سے نکلے ورنہ اس کو نکالا جائے گا۔ امریکا اب غیر قانونی تارکین وطن کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ ٹرمپ نے امریکا کا یہ قانون کہ امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والا ہر بچہ امریکی شہری ہوگا، بھی بدلنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹرمپ نے اپنی نظریں کینیڈا، گرین لینڈ اور میکسیکو پر بھی لگا لی ہیں، جہاں وہ اپنے طریقے سے قبضہ جمانے کی بات کررہا ہے۔ اس نے ان افغانیوں کو بھی لینے سے انکار کردیا ہے جو امریکا جانے کی امید پر پاکستان میں مقیم ہیں اور ان کے کاغذات کی تیاری آخری مراحل میں ہے جبکہ اس نے افغان طالبان کو بھی یہ واضح کردیا ہے کہ انہیں جو بلین آف ڈالرز کی امداد سالانہ بنیادوں پر مل رہی ہے ایک طرف اس کا خاتمہ ہوگا اور دوسری جانب جو اسلحہ امریکی وہاں چھوڑ گئے ہیں، وہ بھی واپس لیا جائے گا۔

اگر اس نے کسی بات پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے تو وہ بانی پی ٹی آئی عمران احمد خاں نیازی کی رہائی ہے۔ اس وقت پوری دنیا پریشانی کے عالم میں امریکا کی جانب دیکھ رہی ہے کہ آگے کیا ہوتا ہے اور دنیا اس ساری صورتحال کو کیسے ہینڈل کرے گی۔ ٹرمپ کی پچھلی مدت صدارت میں جب معاملات حد سے باہر ہونے لگے تھے تو کووڈ آیا تھا، جس کا الزام امریکا نے چین پر لگایا تھا اور چین نے جواباً امریکا کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ اس مرتبہ خدا خیر ہی کرے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کردیجیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکا میں اس کے ساتھ امریکا کی کا اعلان نہیں ہے کہ ٹرمپ ہوتا ہے میں ایک ہے کہ ا گا اور کو بھی تیل کی رہا ہے ہے اور کیا ہے

پڑھیں:

امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف سینکڑوں مظاہرے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 اپریل 2025ء) صدر ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت میں ان کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ہزاروں افراد ملک بھر میں منعقدہ درجنوں تقریبات میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ٹرمپ کی جارحانہ امیگریشن پالیسیوں، بجٹ میں کٹوتیوں، یونیورسٹیوں، نیوز میڈیا اور قانونی اداروں پر دباؤ سمیت یوکرین اور غزہ کے تنازعات سے نمٹنے کی پالیسی کی مذمت کی۔

اقتدار میں واپس آنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ نے ارب پتی ایلون مسک کے ساتھ مل کر حکومتی اخراجات میں بڑے پیمانے پر کٹوتیاں کی ہیں۔ انہوں نے دو لاکھ سے زیادہ وفاقی ملازمین کو فارغ کیا اور اہم وفاقی ایجنسیوں جیسے کہ USAID اور محکمہ تعلیم کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر تنقید

ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں گروپ 50501 کی قیادت میں منعقد کی جا رہی ہیں، جس کا مطلب پچاس ریاستوں میں پچاس مظاہرے اور ایک تحریک کی نمائندگی کرنے والوں کا اتحاد ہے۔

(جاری ہے)

یہ گروپ اپنی احتجاجی ریلیوں کو "ٹرمپ انتظامیہ اور اس کے ساتھیوں کے جمہوریت مخالف اور غیر قانونی اقدامات کا ایک ردعمل قرار دیتا ہے۔"

ایک احتجاجی ریلی میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ شریک اسی سالہ تھامس باسفورڈ نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان نسل اس ملک کی اصلیت کے بارے میں جانیں۔ ان کے بقول، آزادی کے لیے امریکہ میں یہ ایک بہت خطرناک وقت ہے۔

"بعض اوقات ہمیں آزادی کے لیے لڑنا پڑتا ہے۔" 'امریکہ میں کوئی بادشاہ نہیں'

مظاہرین نے ٹرمپ کی ملک بدری کی پالیسیوں کا نشانہ بننے والے تارکین وطن کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان وفاقی ملازمین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا جنہوں نے اپنی ملازمتیں کھو دی تھیں۔ انہوں نے ان یونیورسٹیوں کے حق میں بھی آواز بلند کی جن کے فنڈز میں کٹوتی کا خطرہ ہے۔

نیویارک میں مظاہرین نے "امریکہ میں کوئی بادشاہ نہیں" اور "ظالم کے خلاف مزاحمت" جیسے نعروں کے ساتھ مارچ کیا۔

دارالحکومت واشنگٹن میں لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ٹرمپ جمہوریت اور ملک کے اقدار کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ مظاہرین نے کیفیہ اسکارف کے ساتھ مارچ کیا اور "آزاد فلسطین" کے نعرے لگائے۔ چند لوگوں نے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوکرین کا پرچم اٹھا رکھا تھا۔

امریکی مغربی ساحل پر واقع شہر سان فرانسسکو میں کچھ مظاہرین نے امریکی پرچم الٹا اٹھا رکھا تھا، جو عام طور پر پریشانی کی علامت ہے۔

ادارت: رابعہ بگٹی

متعلقہ مضامین

  • ’وہ عیسائی نہیں ہوسکتا‘ پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایسا کیوں کہا؟
  • عالمی تنازعات، تاریخ کا نازک موڑ
  • ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان
  • ’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے
  • امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف سینکڑوں مظاہرے
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے
  • امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے باشندوں کی جبری ملک بدری روک دی
  • امریکا، سپریم کورٹ نے وینزویلا کے تارکین وطن کو بیدخل کرنے سے روک دیا
  • امریکا-ایران مذاکرات؛ ماہرین جوہری معاہدے کا فریم ورک تیار کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ
  • تبدیل ہوتی دنیا