جنوی لبنان میں صیہونی فوج کی فائرنگ، درجنوں شہری زخمی و شہید
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی میڈیا کا کہنا تھا کہ آج صبح دو محاذوں پر بحرانی کییفیت پیدا ہو چکی ہے کیونکہ ایک سمت جنوبی لبنان کے لوگ اپنے علاقوں میں واپس آنے کیلئے پر تول رہے ہیں تو دوسری جانب غزہ کی پٹی کے ہزاروں افراد اپنے تباہ حال گھروں کی طرف روانہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ ملک کے جنوب میں صیہونی فوج کے حملے سے دو لبنانی شہری شہید اور 31 افراد زخمی ہو گئے۔ عبرانی نیوز ویب نے اس واقعے کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک دو لبنانی شہری شہید ہو چکے ہیں۔ الجزیرہ کے رپورٹر نے بتایا کہ "برج الملوک"، "کفرکلا" اور "حولا" میں صیہونی فورسز کی فائرنگ سے 10 لبنانی شہری زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب لبنانی فوج بھی ملک کے جنوبی علاقے "عیتا شعب" داخل ہو گئی۔ اُدھر صیہونی فوج نے اعلان کیا کہ لبنانی شہری جنوبی لبنان کے 26 علاقوں میں اپنے گھروں کو نہیں لوٹ سکتے۔ اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے جنوبی لبنان کے علاقے "حولا" میں 2 شہریوں کو اپنے گھروں میں واپسی کے دوران گرفتار کرنے کی خبر دی۔ صیہونی ٹی وی 12 نے رپورٹ دی کہ آج صبح دو محاذوں پر بحرانی کییفیت پیدا ہو چکی ہے کیونکہ ایک سمت جنوبی لبنان کے لوگ اپنے علاقوں میں واپس آنے کے لئے پر تول رہے ہیں تو دوسری جانب غزہ کی پٹی کے ہزاروں افراد اپنے تباہ حال گھروں کی طرف روانہ ہیں۔ جنوبی لبنان کے باشندے "حزب الله" کے سابق سربراہ شہید "سید حسن نصر اللہ" کی تصویریں اٹھائے اور "لبیک یا نصر الله" کے نعرے لگاتے اپنے گھروں میں واپس جا رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں صیہونی مرکاوا ٹینکوں کی کوئی پروا نہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنوبی لبنان کے میں صیہونی
پڑھیں:
غزہ، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 92 فلسطینی شہید 2 سو سے زائد زخمی
فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری تباہی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 51,157 فلسطینی شہید اور 116,724 زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کی نسل کشی مہم کے دوران گزشتہ 48 گھنٹوں میں 92 فلسطینی شہید اور 2 سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ پٹی کے مختلف علاقوں پر جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پٹی کے ہسپتالوں میں 92 فلسطینی شہید اور 219 زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری تباہی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 51,157 فلسطینی شہید اور 116,724 زخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 مارچ کی صبح غزہ پر قابض فوج کی جانب سے تباہی کی جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے 1783 فلسطینی شہید اور 4683 زخمی ہوئے ہیں۔