اسلام آباد:

پاک بحریہ نے نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لیے تیاری مکمل کرلی، نویں بین الاقوامی امن مشق 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امن 2025 کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ نیول چیفس اور کوسٹ گارڈز کے سربراہوں کا انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ کا ہونا ہے۔ امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینیئر عسکری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی۔

مشق کے ساتھ ساتھ ہونے والے پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے۔

امن مشق 2025 میں دنیا بھر سے کم و بیش 60 ممالک اپنے بحری جہازوں، ہوائی جہازوں، اسپیشل سروسز گروپس اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے۔ چار ہزار سے زائد افراد کی اس عالمی بحری مشق اور ڈائیلاگ میں شرکت کی وجہ سے یہ اس خطے کی نمایاں ترین اور تاریخ ساز فوجی سرگرمی ہوگی۔

امن مشقیں 2007 سے ہر دو سال بعد منعقد کی جا رہی ہیں، سال 2023 میں ہونے والی آٹھویں امن مشقوں میں 50 ممالک نے شرکت کی۔ امن مشق کا مقصد علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے اور یہ ہاربر اور سمندر کے مرحلوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔

امن 2025 مشق کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد کی جائے گی۔ امن مشق کے دوران پاک میرینز اور اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کاؤنٹر ٹیررازم کے حوالے سے مہارت کا مظاہرہ بھی کریں گے۔ سمندر میں میری ٹائم جرائم کے خلاف مشترکہ آپریشنز کی مشقیں بھی کی جائیں گیں۔

امن مشق کا اختتام؛ 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ساتھ ہوگا جس میں اعلیٰ ترین غیر ملکی اور ملکی شخصیات کریں گیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امن ڈائیلاگ

پڑھیں:

پاک سری لنکا بحری مشق کی منسوخی سے متعلق بھارتی میڈیا کی بےبنیاد خبریں بے نقاب

پاکستان اور سری لنکا کیبحری مشق کی منسوخی سے متعلق بھارتی میڈیا کی بے بنیاد خبریں بے نقاب ہو گئیں۔پاک بحریہ کے عالمی بحری قوتوں سے بڑھتے تعاون پر بھارتی میڈیا کو تشویش لاحق ہوگئی ہے، امن 2025 میں 60 ممالک کی تاریخی شرکت پر بھارتی میڈیا کی بوکھلاہٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔سری لنکن بحریہ کی امن مشق میں فعال شرکت پاکستان کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات کا مظہر ہے، پی این ایس اصلت کے کولمبو کے خیرسگالی دورے سے بحری تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔سری لنکا کی وزارت دفاع نے بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا. بھارت کی پاکستان اور سری لنکا کے قریبی تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • روسی صدر نے یوکرین کے ساتھ براہ راست بات چیت کا اشارہ دے دیا
  • خیبرپختونخوا حکومت نے مدارس کیلیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی
  • پاک سری لنکا بحری مشق کی منسوخی سے متعلق بھارتی میڈیا کی بےبنیاد خبریں بے نقاب
  • خلیل الرحمٰن قمر کی پاکستان سے مایوسی، بھارت کیلیے کام کرنےکو تیار
  • پاکستان کی سنگاپور میں منعقد ہونے والے ’’تھنک ایشیا‘‘فورم میں شرکت
  • محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلیے بُری خبر کا الرٹ جاری
  • وزیر خزانہ اورنگزیب  عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ چلے گئے 
  • امریکا-ایران مذاکرات؛ ماہرین جوہری معاہدے کا فریم ورک تیار کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ
  • ن لیگ پانی سمیت تمام مسائل پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہے، رانا ثناء
  • وزیرخزانہ عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں کرینگے