حکومت صرف لاہور پر توجہ نہ دے: ہمایوں اختر خان
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان ـــ۔ فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف لاہور شہر پر توجہ نہ دے۔ ماموں کانجن، کنجوانی بھی پنجاب کا حصہ ہیں۔
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ وہ حلقے کے عوام کے ہر دُکھ سُکھ میں اُن کےساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہاں موٹر وے کے ساتھ انڈسٹریل زون قائم کیا جائے، انڈسٹریل زون کے قیام سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں كا قیام عمل میں لایا جائے۔
ہمایوں اختر نے حلقہ این اے 97 تاندلیانوالہ کے دورے کے دوران علاقہ عمائدین سے ملاقات میں کہا کہ حکومت زراعت پر خصوصی توجہ دے اور کسانوں کا ہاتھ تھامے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
نجی چینل کے مطابق درخواست چنیوٹ کے کسان نے ایڈووکیٹ غلام عباس ہرل کی وساطت سے دائر کی، جس میں پنجاب حکومت، سیکریٹری محکمہ خوراک اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاسکو کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہمارے ملک میں زرعی شعبہ خوراک کی کمی کو پورا کرتا ہے، حکومت 2 ہزار 200 روپے فی من گندم کی قیمت مقرر کر رہی ہے، جب کہ فی ایکڑ خرچہ 3 ہزار 600 روپے ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کسانوں سے گندم کی خریداری بھی نہیں کر رہی، گندم کا ریٹ کم مقرر کرنا غیر قانونی اور کسانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حکومت کو 4 ہزار روپے فی من گندم کا رہٹ مقرر کرنے کا حکم دے۔
عدالت گندم کی خریداری کے لیے حکومت کو پالیسی بنانے کا حکم دے، عدالت کسانوں کو سبسڈی دینے کے حوالے سے بھی احکام جاری کرے۔
جماعت اسلامی کا غزہ میں جاری مظالم کیخلاف 26 اپریل کو ہڑتال کا اعلان