امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کیخلاف اکسایا جارہا ہے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جارہا ہے، سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو۔
ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دورہ امریکا کے دوران کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہیں، دہشتگردی صرف پاکستان کی نہیں سب کی مشترکہ لڑائی ہے، امریکی سیاستدانوں سے مل کر دہشتگردی کے خلاف منصوبہ بنائیں گے اور پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی امریکی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت
دورہ امریکا کے دوران چین مخالف تقریب میں شرکت سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، اس حوالے سے مخالفین پروپیگنڈا کررہے ہیں۔
انہوں نے نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کی تھی جس پر پروپیگنڈا کیا گیا اور اسے غلط رنگ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروپیگنڈے سے فرق نہیں پڑتا۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کے دورہ امریکا میں وزارت خارجہ کا کوئی کردار نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
واضح رہے کہ ہفتے کو وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکا میں یو ایس چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا تھا اور امریکن پاکستان بزنس کونسل کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی تھی، جس میں انہوں نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی ایوان نمائندگان پاکستان پروپیگنڈا چین مخالف تقریب دہشتگردی دورہ امریکا شرکت کسایا وزیر داخلہ محسن نقوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی ایوان نمائندگان پاکستان پروپیگنڈا دہشتگردی دورہ امریکا شرکت کسایا وزیر داخلہ محسن نقوی دورہ امریکا محسن نقوی انہوں نے کے خلاف نے کہا
پڑھیں:
سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی
سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں، ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔