لاہور میں دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
لاہور میں دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچے کی جلی ہوئی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا، جس کے بعد دو سالہ اذلان 23 جنوری کو رائیونڈ سے اغوا ہوا۔پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے جس پر ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کا انکشاف کردیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کی۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اسلام، نوکرانی ثنا اور مقتول بچے کی ماں کنزہ شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تین ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔دوران تفتیش کنزہ نے بتایا اس نے نوکرانی کے ہاتھ بچے کو آشنا کے پاس بھیجا تھا، بچے کو قتل کرکے جلانے والے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
راولپنڈی: 7 سال کی بچی قتل
—فائل فوٹوراولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیملی کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش شروع کی تو بچی کی لاش زیرِ تعمیر گھر سے ملی۔
ملتان میں 7 سال کی بچی شہرون فاطمہ کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا۔
بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں اس بات کا میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلے گا۔