خضدار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
خضدار میں ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر دھماکا ہوا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے بس کے گزرتے ہی دھماکا ہو گیا تھا، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے۔
حکام نے کہا کہ زخمیوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 30 زخمی
فائل فوٹوجامشورو میں تھانا بولا خان کے قریب بس کو پیش آئے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری، بس میں سوار افراد بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بھِیل برادری سے تھا، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔