انوکھا جملہ لکھنے پر بھارتی اسٹیڈیم کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
(ویب ڈیسک)بھارتی شہر ممبئی میں واقع وانکھیڈے اسٹیڈیم کا نام ریکارڈ بُک میں شامل ہوگیا۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے سب سے زیادہ گیندوں کے ذریعہ طویل جملہ لکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔
بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق وانکھیڈے اسٹیڈیم کی 50 سالہ تقریبات جاری ہیں اوریہ ریکارڈ بھی اسی کا حصہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی1974 میں وانکھیڈے میں ہونے والے رنجی ٹرافی میچ میں سنچری بنانے والے ایکناتھ سولکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیاگیاہے۔
ا س موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے سوپنل نے بتایا کہ ’’ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ہم سے کہا تھا کہ وہ گیندوں سے طویل جملہ لکھنے کی کوشش کرنے والے ہیں۔ ایسا ریکارڈ آج تک کسی نے نہیں بنایا تھا۔ ہم نے انہیں چیلنج دیا اور انہیں شرائط بھی واضح کردیں۔ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے کہا گیا کہ گیندوں کی تعداد 2ہزار سے کم نہ ہو۔
انہوں نے گیندوں سے لکھا ’’ففٹی ایئرز آف وانکھیڈے اسٹیڈیم‘‘۔ اس جملے کو لکھنے کیلئے کل14 ہزار 505گیندوں کا استعمال کیا گیا جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔ یہ ساری گیندیں غیرسرکاری تنظیموں کو دی جائیں گی جہاں بچے کرکٹ کھیلنا پسند کرتے ہیں۔
ایم سی اے کے صدر اجنکیا نائک نےاس پروگرام کے دوران کہا کہ ’’وانکھیڈے اسٹیڈیم کی اپنی تاریخ ہے اور ممبئی نے بین الاقوامی کرکٹرز پیدا کئے ہیں۔ ہم نے 50؍سالہ سالگرہ کو یادگا ربنانے کیلئے جمعرات کو گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا اور23؍جنوری 2025 کو یہ ریکارڈ اپنے نام کیا اور23جنوری1975 کو ہی بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہاں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتا: چیئرمین پی سی بی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گنیز ورلڈ ریکارڈ
پڑھیں:
لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر سےمتعلق انکشافات سامنے آگیا
بھارت(نیوز ڈیسک)نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے اپنے والد سے متعلق انکشافات کردیے۔
للّن ٹاپ کو دیئے گئے انٹرویو میں انایا بانگر نے بتایا کہ میرے والد نے مجھ پر واضح کردیا تھا کہ اب کرکٹ میں تمہارے لیے کوئی جگہ نہیں”۔
دوران انٹرویو انایا نے اپنے والد سے متعلق بات کرنے سے صاف انکار کردیا تاہم انہوں نے کہا کہ میرے والد نے مجھے دوٹوک انداز میں بتادیا تھا کہ اب کرکٹ میں میری کوئی جگہ نہیں، جس کے بعد مجھے خودکشی جیسے خیالات آنے لگے۔
انایا نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ پوری دنیا میرے خلاف ہوگئی ہے لیکن میرے خاندان نے مجھے سپورٹ کیا تاہم اسکے برعکس معاشرے اور کرکٹ سسٹم نے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے فیصلے کی وجہ سے قیمت کرکٹ سے محرومی کی صورت میں چکانی پڑی۔
قبل ازیں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا (سابقہ نام: اریان) نے دعویٰ کیا تھا کہ کئی کرکٹرز نے انہیں جنس تبدیلی کے بعد اپنی فحش تصاویر بھیجیں۔
انایا کا مزید کہنا تھا کہ ایک فرد نے مجھے سرِعام گالیاں دیں اور پھر میری تصاویر مانگیں جبکہ ایک سینئر کرکٹر ایسی حرکت کی کوشش کی جو بتانا بھی نہیں چاہتی۔
واضح رہے کہ انایا بانگر اپنی جنس تبدیل کروانے سے قبل بھارت کے نوجوان مشیر خان، سرفراز خان، یشسوی جیسوال جیسے کرکٹرز کیساتھ بھی کھیل چکی ہیں۔
یاد رہے کہ 22 سال تک ایک لڑکے کی حیثیت سے پلنے بڑھنے اور تعلیم حاصل کرنے والے آریان نے 2023 میں ہارمون تھراپی کروانا شروع کیں اور 11 ماہ بعد ٹرانس جینڈر لڑکی بن گئیں۔
آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ریکارڈ