اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ  فنانس کمیٹی کی ایم این ایز اور سینیٹرز کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کی منظوری دی ہے، اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم این اے اور سینیٹر کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری دی اور اسپیکر نے فنانس کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دیں۔تنخواہوں اور مراعات کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں ہم آواز ہیں اور ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 67 اراکین نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا تحریری مطالبہ کیا تھا۔

ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

ذرائع نے بتایاکہ تمام کٹوتیوں کے بعد وفاقی سیکرٹری کی تنخواہ اور الانسز 5 لاکھ 19 ہزار ماہانہ ہیں، اراکین پارلیمنٹ کو سہولیات بھی وفاقی سیکرٹری کے مساوی حاصل ہونگی۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ نے تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ کا مطالبہ کیا تھا لیکن اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 10 لاکھ روپے تنخواہ کی تجویز مسترد کی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، اراکین اسمبلی کو تعاون کیلئے خط لکھ دیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  نے مالی بحران کے باعث اراکین اسمبلی کو مالی تعاون کی ہدایت کردی۔

پی ٹی آئی کے  اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ نے اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا اظہار کیا  جس کے بعد پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے مالی بحران کے حوالے سے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو خط لکھا ہے۔

 خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چلانے کے لیے ہر پارلیمنٹرین اپنی تنخواہ کا 10 فیصد پارٹی فنڈ میں دے گا۔ جب کہ  ہر ایم این اے، سینیٹراور ایم پی اے ماہانہ 50 ہزار روپے پارٹی فنڈ میں جمع کرائے گا۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

فردوس شمیم نقوی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی سرگرمیوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر رقم بھیجی جائے، امید ہے اراکین اسمبلی 72 گھنٹوں کے اندر پیسے بھیج دیں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو تنخواہ کا 10  فیصد پارٹی فنڈ میں دینے کی ہدایت
  • پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، اراکین اسمبلی کو تعاون کیلئے خط لکھ دیا گیا
  • پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، اپنے پارلیمنٹرینز سے تنخواہ کے 10 فیصد کا مطالبہ
  • اسمبلی اراکین کیلئے پالیسی لائن پر پی ٹی آئی کی 23 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل
  • اسلام آباد، بلدیات متبادل نظام لانے کی تیاریاں، وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور
  • امریکا نے پاکستان کے F-16 طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دے دی
  • قومی اسمبلی میں پی پی کی حکومت پر تنقید، پی ٹی آئی کا عمران خان کی تصاویر اٹھا کراحتجاج
  • اتحادی قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے پر حکومت سے ناراض، نامناسب چال: آصفہ بھٹو
  • کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر جتنی کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار
  • قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا شورشرابہ،اجلاس احتجاج کی نذر