ہیوسٹن(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

دورہ امریکا کے موقع پر ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی صرف پاکستان ہی نہیں سب کی مشترکہ لڑائی ہے، میرے امریکا دورے کا مقصد امریکی سیاست دانوں سے مل کر دہشت گردی کے خلاف مؤثر پلان بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جو بھی ہتھیار اٹھائے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، مخالفین زہریلا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کی تھی، اس کو پراپیگنڈہ کر کے غلط رنگ دیا گیا، ایسے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے مزید کہا کہ امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو، کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان کے خلاف محسن نقوی

پڑھیں:

عراق جانیوالے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی: محسن نقوی

 برسلز ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ  زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے ۔ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت اولین ترجیح ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق عراقی وزیر داخلہ نے کہا پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست والے زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی، مشترکہ لائحۂ عمل طے کرنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب اسمبلی پارلیمینٹری رپورٹر پریس گیلری کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

ملاقات میں سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور انسانی سمگلنگ روکنے کے لیے میکینزم مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ملکی سالمیت کیخلاف چلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،بلاول بھٹو
  • ملکی سا  لمیت کیخلاف چلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،بلاول
  • عراق جانیوالے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی
  • عراق جانیوالے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی: محسن نقوی
  • ملکی سالمیت مخالفین سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا‘ بلاول بھٹو زرداری
  • ملکی سالمیت کے خلاف چلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، بلاول بھٹو کا اعلان
  • محسن نقوی کی یورپی کمشنر سے ملاقات: غیر قانونی امیگریشن کیخلاف تعاون پر اتفاق 
  • محسن نقوی کی یورپی کمشنرسے ملاقات: غیر قانونی امیگریشن کے خلاف تعاون پر اتفاق
  • وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اردن کے ہم منصب سے ملاقات
  • پاکستان اور اردن کے درمیان انسدادِ منشیات اور پولیس ٹریننگ تعاون بڑھانے پر اتفاق