فرانس میں ’’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘‘ ریلی کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
فرانس کے شہر پیرس میں ’’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام یورپین یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن اور پاکستانی کمیونٹی فرانس نے کیا۔
ریلی میں قومی پرچم تھامے ہزاروں کی تعداد میں خواتین، بچوں، نوجوانوں اورمختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔ ’’سول نافرمانی نامنظور، ترسیلات زر بڑھاؤ اور ملک بچاؤ‘‘ کے فلک شگاف نعروں سے پیرس کی فضا گونج اٹھی۔
ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور سپہ سالار کے ساتھ مضبوط وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ ’’پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، جس کو کسی صورت کراس نہیں کرنے دیں گے۔‘‘
شرکاء کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان اور پاک فوج کے دشمنوں نے ہمیشہ منفی پروپیگنڈے کا سہارا لیا، باشعور عوام ان کے مکروہ عزائم پہچان چکے ہیں‘‘۔
ریلی کے شرکاء کی جانب سے ’’سب سے پہلے پاکستان، ہر حالات میں ڈٹ کر کھڑے ہیں پاک فوج کے ساتھ‘‘ کا اعادہ کیا گیا۔
پیرس کی عظیم الشان ریلی دشمنوں کے لیے واضع پیغام ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
شہید علامہ عارف حسین الحسینی آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، علامہ غلام حُر شبیری
اسلام آباد میں منعقدہ تنظیمی کنونشن میں ''روش شہید علامہ عارف حسین الحسینی سیمینار'' سے خطاب کرتے ہوئے رفیق شہید حسینی کا کہنا تھا کہ آج وحدت اسلامی کے لیے مجلس وحدت مسلمین اپنا کردار ادا کررہی ہے، آج وحدت کا کردار شہید حسینی اور امام خمینی کا کردار ہے، وحدت اسلامی کو فروغ دینے کے لیے مجلس وحدت کا کردار لائق تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین یورپ کے مرکزی رہنما علامہ غلام حُر شبیری نے کہا ہے کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری آج شہید قائد کے راستے پر گامزن ہیں، جنہوں نے اپنی کوششوں اور کاوشوں سے شہید کے افکار کو زندہ رکھا ہوا ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ تنظیمی کنونشن میں ''روش شہید علامہ عارف حسین الحسینی سیمینار'' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ غلام حُر شبیری نے مزید کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی وحدت کے عظیم داعی تھے، وہ وحدت ملی کی وجہ سے شہید ہوئے، آج وحدت اسلامی کے لیے مجلس وحدت مسلمین اپنا کردار ادا کررہی ہے، آج وحدت کا کردار شہید حسینی اور امام خمینی کا کردار ہے، وحدت اسلامی کو فروغ دینے کے لیے مجلس وحدت کا کردار لائق تحسین ہے، ہمارے ملک میں تکفیریت سر اُٹھا رہی تھی لیکن مجلس وحدت نے اپنی کوششوں سے تکفیریت کا قلعہ قمع کردیا، شہید قائد نے سیاسی منشور کو پیش کیا ملک میں اور قوم کو سیاسی حوالے سے باشعور بنایا۔
اُنہوں نے کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی ہمیں سیاسی رموز سکھائے، یہی وجہ ہے کہ اُن کے دور میں ہم نے پارلیمانی سیاست کا آغاز کیا، اُس راستے کو جس نے دوبارہ زندہ کیا وہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہیں۔ الحمد اللہ آج قیادت بیدار ہے اور میدان میں موجود ہے، آج ہر سیاسی محفل اور پارلیمنٹ کی زینت ہم ہیں، سیاسی و سماجی اعتبار سے ہم باوقار ہیں، آج کوئی فیصلہ ہمارے بغیر ممکن نہیں، ہم فکر خمینی کو زندہ رکھیں گے۔