Express News:
2025-04-22@20:32:22 GMT

پاکستان میں پہلی بار ٹیسٹ کے ابتدائی دن 20 وکٹیں گرگئیں

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

پاکستان میں پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ابتدائی روز 20 وکٹیں گرگئیں۔

یہ واقعہ گزشتہ روز ملتان میں شروع ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کے دوران پیش آیا، مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 163 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

بعدازاں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو گرین شرٹس کے بیٹرز بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم دن ختم ہونے تک 154 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ٹیم 154 رنز پر ڈھیر

یوں ویسٹ انڈیز کو دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہونے سے قبل 9 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

اس سے قبل اسی سیریز کے پہلے میچ میں دوسرے دن 19 پلیئرز کے آؤٹ ہونے سے ریکارڈ بنا تھا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے میچ میں بھی ایک دن میں 18 وکٹیں گری تھیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تینوں میچز ملتان میں ہی کھیلے گئے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جاسکتا: رانا ثناء اللّٰہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جاسکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ‎پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی پی کو سندھ میں دباؤ کا سامنا، بلاول کا بیان سیاسی حکمت عملی، رانا ثناء

کراچی جیوکے پروگرام’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے...

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں، ‎پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پیپلز پارٹی کی قیادت کا بہت احترام ہے، 1991ء میں صوبوں کے درمیان ہونے والے معاہدے اور ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں، ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکائیوں اور اس میں رہنے والے عوام کے حقوق کے تحفظ پر سمجھوتا کیا نہ کریں گے، بات چیت اور مشاورت ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر کو 4 سال قید کی سزا
  • ریلوے ٹریک بحال ہونے کے 9 ماہ بعد سبی سے ہرنائی پہلی ٹرین کی کامیاب آزمائش
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
  • ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کے ہل چل سے بھرپور پہلے 100 دن
  • بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے ہی میدان پر ریت کی دیوار ثابت
  • ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی خطرات کے باعث دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جاسکتا: رانا ثناء اللّٰہ