پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
ہیوسٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دورہ امریکا کے موقع پر ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی صرف پاکستان ہی نہیں سب کی مشترکہ لڑائی ہے، میرے امریکا دورے کا مقصد امریکی سیاست دانوں سے مل کر دہشت گردی کے خلاف مؤثر پلان بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جو بھی ہتھیار اٹھائے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
گھر سے شیمپو کی بوتل چوری ہونے کا مقدمہ درج، پنجاب سے ایسی خبر آگئی کہ سمجھ نہ آئے کہ ہنسیں یا روئیں
ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، مخالفین زہریلا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کی تھی، اس کو پراپیگنڈہ کر کے غلط رنگ دیا گیا، ایسے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا۔
وفاقی وزیر محسن نقوی نے مزید کہا کہ امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو، کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کے خلاف محسن نقوی
پڑھیں:
افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے مگر عمل نہیں ہو رہا۔نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ صحت ایک مشکل وزارت ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔