طویل مدت بعد اشیا خورو نوش کا بڑا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پاراچنار(آن لائن)طویل مدت کے بعد بڑا قافلہ پاراچنار پہنچنے کے بعد شہریوں کی مشکلات میں کمی آگئی۔ اشیائے خور و نوش کے ٹرک پہنچنے کے بعد قیمتوں میں کمی آگئی، معمول کے مطابق نرخ دیکھ کر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ٹماٹر 450 سے 150 روپے پر آگیا، پیاز 600 سے 250، مٹر 750 سے 250 گوبھی اور ٹنڈا بھی 500 سے 300 روپے اور ہری مرچ 800 سے 400 روپے فی کلو پر آگئی۔پھلوں میں مالٹا 600 سے 400 پر آگیا، لیموں 800 سے 500 تک آگیا، انار ایک ہزار روپے سے 800 روپے پر آگیا، زندہ مرغی کی قیمت 1000 روپے سے 500 روپے پر آگئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح چند کانوائے مزید آجائیں تو لوگوں کی مشکلات میں کمی آجائے گی، آمد و رفت کے راستوں پر ترسیل کو اس طرح بحال کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
کراچی(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔
اس حوالے سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا کہنا ہے کہ سرمد جلال عثمانی کینسر کے عارصے میں مبتلا تھے۔ اور طویل عرصے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
مرحوم سرمد جلال عثمانی کی نمازِ جنازہ کل بعد نمازِ عصر مسجدِ حمزہ ڈیفنس فیز 8 میں ادا کی جائے گی۔
سرمد عثمانی 1998 میں سندھ ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے ۔ شپنگ ٫ بینکنگ ٫ پراپرٹی ٫ ٹیکس ٫ آئین اور کرمنل سائیڈ پر قانونی شنوائی اور فیصلے کیے۔ اس کے بعد ستمبر 2008 میں سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔
راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان