Jasarat News:
2025-04-22@11:20:01 GMT

پڈعیدن:تیز رفتار کوچ الٹ گئی،ڈرائیور جاں بحق،20 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

پڈعیدن / محراب پور (نمائندہ جسارت) ٹریفک حادثہ ،کوچ ڈرائیور جاں بحق، 20 مسافر زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر کوٹری کبیر کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے اُلٹ گئی،جس کے نتیجے میں کوچ ڈرائیورشہید اللہ ولد تاج محمد جاں بحق ہوگیا جبکہ خواتین بچوں سمیت20سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد قومی شاہراہ بلاک ہو گئی، شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو عملہ پولیس اور مقامی افراد نے پہنچ کر زخمیوں کو کوچ سے باہر نکالا اور اسپتال پہنچایا، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں عبید ولد عبدالباری پٹھان،رہائشی پشاور، عبدالرشید ولد طالب خان، پرویز خان ولد میر خان، مسکین ولد سلیم خان، حسن خان ولد صادق خان، جلال خان ولد دیلاور خان، شاہ حسین ولد اشرف خان، امید علی ولد حیسن بخش، محمد علی ولد دو دو خان، انور علی ولد عالم خان،مسماۃ صباء خان دختر غلام بخش،مظفر علی،دھنی بخش سمیت دیگر شامل ہیں ،متعدد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میںکو ہالانی اور گمس اسپتال گمبٹ منتقل کیا گیا ہے، پولیس اور ریسکیو عملے نے کرین کی مدد سے کوچ کو شاہراہ سے ہٹا کر شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا،ہالانی پولیس کے مطابق2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، رات گئے ایک زخمی نے دم توڑ دیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعدمدد کیلیے کوچ میں داخل ہونے والے متعدد افراد نے مسافروں کا سامان، طلائی زیورات، نقدی، موبائل فون چوری کرلیے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی:

شہر قائد میں مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق یہ حادثات مختلف مقامات پر پیش آئے ہیں۔

پہلا حادثہ شاہ فیصل کالونی میں داتا ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ اطہر علی کے نام سے کی گئی ہے۔

دوسرا حادثہ کورنگی ناصر جمپ کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک دیگر زخمی ہوا۔

ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 17 سالہ فہد کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت 20 سالہ رؤف کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں بھائی ہیں اور انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تیسرا حادثہ گلشن اقبال بلاک 6 کے نیپا ہائیڈرنٹ کے قریب ہوا، جہاں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے کی شناخت کریم اللہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جام شورو: مسافر گاڑی کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مزدا ٹرک حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی
  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 30 زخمی
  • کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  
  • کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو روند دیا
  • صنعا پر امریکی فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
  • کراچی: پانی کا ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی
  • کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی