جدید ٹیکنالوجی کے دور میں فیک نیوز کے چیلنج کا سامنا ہے ،بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں فیک نیوز کے چیلنج کا سامنا ہے ، ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے ، ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،نوجوان تعلیمی میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں،راستے میں حائل رکاوٹیں ہٹانا ہوں گی۔ہفتے کو مہران یونیورسٹی جامشورو میں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد ہوا جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کانووکیشن تقریب میں دیگر صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی و قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ کانووکیشن میں 19 پی ایچ ڈی، 58 ماسٹرز اور سافٹ ویئر انجینئرنگ شعبے 80 طالب علموں کو ڈگری سے نوازا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مہران یونیورسٹی ملک کے بہترین اداروں میں شامل ہے ، سندھ اسمبلی میں ارکان کی اکثریت مہران یونیورسٹی سے ہے ، سندھ کے انجینئرز پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان تعلیمی میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں، نوجوانوں کے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانا ہوں گی، نوجوان آگے بڑھ کر ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کامیاب ہونے والے طلبہ کیلئے آج خوشی کا دن ہے ، سندھ خوبصورت ثقافت کی حامل دھرتی ہے جن کی تاریخ صدیوں پرانی ہے ، تاہم ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے ،سندھ کو 2022 میں بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تعمیرات بھی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرکودیکھتے ہوئے ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی ترقی میں انجینئرز کا اہم کردار ہے ، دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے ، ہمیں بھی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا لیکن افسوس ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے دور میں فیک نیوز کے چیلنج کاسامناہے ، جدید ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی بلاول بھٹو
پڑھیں:
ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایسٹر پر مسیحی برداری کو مبارک باد دی اور کہا کہ اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی اور انصاف کے اصولوں کو مقدم رکھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کےلیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔