اوچ شریف: زمین کے تنازع پر خاتون پر بہیمانہ حملہ، ناک اور ہونٹ کاٹ دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اوچ شریف کے علاقے محلہ شمیم آباد میں خاتون پر انسانیت سوز حملے کا واقعہ پیش آیا جس میں خاتون کا ناک اور ہونٹ کاٹ دیے گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کے جسم پر دیگر زخموں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں جن میں کان کاٹنے کی کوشش کے دوران لگنے والے زخم شامل ہیں جبکہ خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا شوہر چھ سال قبل وفات پا گیا تھا اور ان کے تین بچے زندہ ہیں۔ ان کے مرحوم شوہر کے نام ایک مربعہ زمین ہے جسے ملزمان زبردستی اپنے قبضے میں لینا چاہتے تھے۔ خاتون کے مطابق زمین دینے سے انکار پر ملزمان نے ان پر جان لیوا حملہ کیا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مقدمے میں نامزد تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور جلد ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چارسدہ میں فائرنگ، 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق
—فائل فوٹوچارسدہ پڑانگ قبرستان میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق دونوں ٹیچرز گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی پر جا رہی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔