جدید ٹیکنالوجی کے دور میں فیک نیوز کے چینلج کا سامنا ہے،بلاول
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
جامشورو (صباح نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وادی سندھ کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، ہمارے آباؤ اجداد یہاں ہزاروں سال سے آباد ہیں، سندھ خوبصورت ثقافت کی حامل دھرتی ہے، ڈیجیٹل دور میں سائبر کرائمز بڑا مسئلہ ہیں، اس حوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں ترقی کیلیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، جدید ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کیلیے استعمال کیا جانا چاہیے،
طلبہ ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں، ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے، ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ہماری تعمیرات بھی ماحولیاتی تبدیلی کیاثرکودیکھتے ہوئے ہونی چاہیے۔ مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو کے کانووکیشن سے خطاب میں بلاول زرداری نے کہا ہے کہ کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتا ہوں، مجھے آپ سب پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تیز ترین ڈیجیٹل دور میں موجود ہیں، دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے، ہمیں ترقی کیلیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا اور جدید ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کیلیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جدید ٹیکنالوجی کو
پڑھیں:
ہمیں آج ایک میثاقِ سیکیورٹی کی بھی ضرورت ہے: احسن اقبال
احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں آج ایک میثاقِ سیکیورٹی کی بھی ضرورت ہے۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے میثاقِ جمہوریت کی توثیق کی تھی جبکہ ہمیں آج ایک میثاقِ سیکیورٹی کی بھی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ میثاق بنانے کا نہیں، اس پر عمل درآمد کروانے کا ہے، ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہمیں استحکام پیدا کرنا ہو گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آزادیٔ صحافت کا مطلب کسی کی پگڑی اچھالنا نہیں۔