جعلی بینک اکاونٹس ‘فریال تالپور کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ کراچی نے جعلی بینک اکاونٹس اور منی لانڈرنگ کے مقدمے میں فریال تالپورسمیت 14 افراد کے نام ملزمان کی فہرست سے خارج کردیے۔ ایف آئی اے نے مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں پیش کردیا۔ایف آئی اے نے فریال تالپورسمیت 14 افراد کے نام ملزمان کی فہرست سے خارج کیے جن میں فریال تالپور، بلال شیخ، محمد اقبال آرائیں، محمد اشرف، عدنان جاوید،قاسم علی، شہزاد علی جتوئی، شیر محمد مغیری، محمد اقبال خان نوری اسلم مسعود، نصیر عبداللہ، نورین سلطان، کرن امان، سید حسین فیصل شاہ جاموٹ شامل ہیں۔
چالان کے مطابق فریال تالپور نے اومنی گروپ کی شوگر مل کے سرٹیفکیٹ پیش کیے ، فریال تالپور نے بتایا کہ حاصل کردہ رقم خاندانی زمین پر کاشت کیے جانے والے گنے کی فروخت سے حاصل ہوئی، دستاویز سے ثابت ہوا کہ حاصل کردہ رقم کاروباری ٹرانزیکشن تھی، کسی بھی گواہ نے فریال تالپور کے خلاف گواہی نہیں دی۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت نہیں ملے ، مقدمے میں صدر مملکت آصف علی زرداری، حسین لوائی اور انور مجید سمیت20 ملزمان کے نام شامل ہیں۔ عدالت نے حتمی چالان منظور کرلیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بانی سے ان کے خاندان کے افراد کی آج ملاقات متوقع
بانی پی ٹی آئی سے ان کے خاندان کے افراد کی آج ملاقات کا امکان ہے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو فیملی ممبران کی فہرست بھجوادی۔
فہرست میں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔