مٹیاری: نادرا دفتر عوام کے لیےمسائل کا گڑھ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
مٹیاری (نمائندہ جسارت) نادرا دفتر میں موجود عملہ و افسران سائلین کے لیے پریشانی کا باعث بن گئے۔ مختلف کاموں سے آنے والے سائلین کو مختلف طریقوں اور کاغذات لانے کے لیے کئی بار دفتر کے چکر لگواتے ہیں جس کے باعث سائلین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ متاثرین محمدعلی، گل محمد، محرم، عبداللطیف اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ دفتر کا عملہ اکثر بدتمیزی سے پیش آتا ہے اور مختلف حیلوں بہانوں اور کاغذات لانے کے لیے کئی بار دفتر کے چکر لگواتے ہیں جس کے باعث ان کے ضروری کام کئی کئی ماہ سے رُکے ہوئے ہیں۔ متاثرین اور سول سوسائٹی نے وزیر داخلہ پاکستان اور نادرا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روانڈا کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا دفتر خارجہ پہنچنے پر استقبال کیا۔
روانڈا کے وزیر خارجہ نائب وزیراعظم کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔
کیگالی اور اسلام آباد میں سفارتی مشنز کے قیام کے بعد روانڈا کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، دورہ دوست ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، 4 پاکستانی کھلاڑی شامل
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر روانڈا کے وزیر خارجہ 21 تا 22 اپریل پاکستان کے دورہ پر ہیں۔