قاضی احمد (نمائندہ جسارت) سابقہ صوبائی صلاحکار سردار اسماعیل ڈاھری کی بلاجواز گرفتاری، تشدد کے خلاف اور ان کی بازیابی کے لیے سیکڑوں خواتین نے معصوم بچوں کے ہمراہ ہاتھوں میں پلے کارڈز اور قرآن پاک اُٹھا کر قو می شاہراہ پر پولیس کی بھاری نفری کے پہرے میں احتجاج اور دھرنا دیا، انتظامیہ کے خلاف اور اسماعیل ڈاھری کی رہائی کے لیے نعرے بازی کی جاتی رہی، مظاہرین کو قومی شاہراہ پر احتجاج نہ کرنے دیا، پولیس کے پہرے اور خوف کے عالم میں پریس کلب کے سامنے ریلی کی صورت میں پہنچی۔ اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے حمیدہ ڈاھری، وزیراں، رابعہ ڈاھری و دیگر نے کہا کہ ہمارے بھائی اسماعیل ڈاھری کو گزشتہ 6 ماہ قبل پولیس نے بلاجواز گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات درج اور تشدد کیا، جس کی زندگی کو سخت خطرات لاحق ہیں، علاج کی سہولت بھی میسر نہیں، ہمیں ملنے بھی نہیں دیا جا رہا، صرف کورٹ کے احکامات پر ویڈیو لنک کے ذریعے چند منٹ ظاہر کیا گیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسماعیل ڈاھری پر قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات ختم کرکے رہا اور ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے، دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور:

15 سالہ بچے کو دھمکی دینے، تشدد کرنے اور زیادتی کی کوشش  کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔  ملزم کو سادھوکی گاؤں سے حراست میں لیا گیا۔

ایس ایچ او کے مطابق 15 سالہ حمزہ کھیتوں میں چارا کاٹنے کے لیے گیا تھا، جہاں  ملزم نے بچے کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی، جس پر بچے نے شور مچایا۔

ملزم بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتارہا اور تشدد بھی کرتا رہا، جس کی وجہ سے بچے کے بائیں بازو پر زخم بھی آیا۔

پولیس نے ملزم ہیرا کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر تشدد
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد
  • کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
  • سمجھ نہیں آیا پی پی کینال کیخلاف کھڑی ہے یا ساتھ، مفتاح اسماعیل
  • سمجھ نہیں آیا پیپلز پارٹی کینال کیخلاف کھڑی ہے یا ساتھ، مفتاح اسماعیل
  • شاہکوٹ، بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق
  • ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس نے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کر دیے
  • ’’تمہارے بھائیوں نے گندم کی فصل میں کم حصہ دیا‘‘ بیوی کے تشدد سے شوہر ہلاک
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • بھارتی پولیس افسر متنازعہ وقف ترمیمی قانون کیخلاف بطور احتجاج مستعفی