فیصل آباد: الخدمت انور نذیر اسپتال کا صحت پر سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
فیصل آباد (جسارت نیوز) الخدمت انور نذیر اسپتال کے زیر اہتمام صحت عامہ پر منعقدہ سیمینار میں ممتاز پیتھالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر طاہر مجید نے ’’صحت عامہ مسائل اور تدابیر‘‘ کے موضوع پر بھرپور سیشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی بنیاد افراد کی جسمانی، ذہنی اور سماجی صحت پر منحصر ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ان عوامل کا ذکر کیا جو صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علامات بیماری نہیں ہوتیں بلکہ یہ بیماری کے اثرات ہوتے ہیں جنہیں عام طور پر بیماری سمجھ کر علاج شروع کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر طاہر مجید نے مریضوں پر زور دیا کہ وہ پہلے ڈاکٹر سے اپنے مرض کی تشخیص کروا کر علاج شروع کریں اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے صحت بخش عادات و اطوار کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ڈاکٹر شفقت جاوید نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مریض کو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ادویات کا استعمال اور پرہیز کا اہتمام کرنا چاہیے۔ اس موقع پر وائس چیئر پرسن میمونہ روحی، ڈائریکٹر فائنانس انجم اقبال بٹ، ممبران کور کمیٹی ڈاکٹر عبدالجبار عباسی، ڈاکٹر محمد اقبال اور ڈاکٹر محمد رفیق بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ الخدمت انور نذیر اسپتال اپنے مریضوں کی آگاہی کے لیے اس قسم کے سیمینار کا اہتمام باقاعدگی سے کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جو مرضی کر لیں این آر او نہیں ملے گا، فیصل کریم کنڈی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ایک دوسرے پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں ۔ انکو این آر او نہیں ملے گا ۔ کے پی کے میں کرپشن ہو رہی ہے ۔ ٹیکس کا پیسہ عیاشیوں پر خرچ ہو رہا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی ا ختلافات کا شکار ہے یہ لوگ ایک دوسرے پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں ۔ چاہے یہ جو مرضی کر لیں انکو این آر او نہیں ملنے والا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ٹیکس کے پیسے جلسے جلوسوں اورعیاشیوں پر لگا رہے ہیں ۔ جب صوبے کا گورنر نہیں تھا تب بھی کہتا تھا کے پی کے میں کرپشن ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن ضروری ہے ۔ ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے ۔ کے پی کے ملکی ترقی کا گیٹ ہے ۔ انہوں نے کہا افغان سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ کابل سے سی پیک پر حملے بند ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمسایہ ملک میں امن کے خواہاں ہیں کیونکہ افغانستان میں امن و امان خطے کے امن کے لئے اہم ہے ۔ نائب وزیر خار جہ کا دورہ کابل اہم ہے ۔