مظفر آباد(صباح نیوز) متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین اور حزب المجاہدین کے امیر سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں کا کشمیری حریت پسند عوام پر ظلم و جبر کا راج قائم ہے۔مظلوم کشمیری مسلمانوں کے خون سے ان کے ہاتھ ر نگین ہیں،ان حالات میں ان کا یوم جمہوریہ منانا مظلوم و بے بس انسانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ سید صلاح
الدین احمد نے متحدہ جہاد کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 77سال سے کشمیر پر اپنا ناجائز فوجی قبضہ جمایا ہوا ہے، سات دہائیوں سے زیادہ اس عرصے کے دوران لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا گیا،ہزاروں بستیوں کو تاخت تاراج،اربوں مالیت کی پراپرٹی کو نقصان، ہزاروں کشمیریوں کو پابند سلاسل ،ہزاروں عفت مآب خواتین کی عصمتوں کو داغدار بنانے کی کوشش کی گئی ۔آج بھی بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہے.

جہاد کونسل کے چیر مین نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں غیر ریاستی باشندوں کو ڈومیسائل کی فراہمی،اراضی کی خرید و فروخت کیلئے قانون سازی، مقامی سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برخواست،مکانوں اور جائیدادوں س کشمیری عوام کو بے دخل کرانے کے اقدامات کے باوجود عالمی طاقتیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں حالانکہ سلامتی کونسل میں اٹھارہ قراردادیں موجود ہیں جن کے مطابق وہ کشمیریوں کو ان کاجائز حق،حق خودارادیت دینے کے پابند ہیں اور واضح رہے کہ اس حق کو بھارتی حکمرانوں نے خود بھی تسلیم کیا ہے۔جہاد کونسل کے سربراہ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی حکومت کو عالمی قوانین کی پاسداری کرنے پرمجبور کرے۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی چاہیے کہ وہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی بد ترین پامالیوں کا نوٹس لے کراپنی کوششوں کو تیز کریں تاکہ خطہ کشمیر ایک بڑی تباہی سے بچ سکے۔حزب سربراہ نے حکومت پاکستان کو مشورہ دیا کہ مسئلہ کشمیر کا بنیادی فریق ہونے کی حیثیت سے بھرپور سفارتی مہم جوئی سے عالمی برادری کواس جانب متحرک کرے۔ موثر اقدامات کے ذریعے بھارتی عزائم کو نہ صرف بے نقاب بلکہ ان کو خاک میں ملانے کے اقدامات بھی کرے۔انہوں نے کہا کشمیری قوم اپنے اس جائز مطالبے کے لئے اپنی جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری جدوجہد ان شا اللہ کا میابی سے ہمکنار ہوگی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جہاد کونسل کے

پڑھیں:

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر، یوسف محمد صالح الدوبی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ  کیا ۔وفد میں او آئی سی اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام کیساتھ ساتھ نمل یونیورسٹی کے نمائندے بھی شامل  تھے ۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وفد نے مری میں اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات کی۔وفد کومقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تفصیلی بریفنگ  دی گئی۔

وفد نے مظفرآباد میں مہاجر کیمپوں اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کشمیری مہاجرین سے ملاقات کی۔وفد نے کشمیری مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

افغان شہریوں کی واپسی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم

یوسف الدوبی نے حکومتِ پاکستان اور عسکری حکام  دورۂ آزاد کشمیر کو منظم طریقے سے منعقد کروانے پر شکریہ ادا کیا۔

کشمیری اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وفد نے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حریت کانفرنس کی کشمیریوں سے جمعہ کو مکمل ہڑتال کی اپیل
  • بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی او آئی سی کے سفیر یوسف الدوبی سے ملاقات
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  • پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے
  • کشمیری بی جے پی کے کشمیر دشمن ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف متحد ہیں، حریت کانفرنس
  • مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق
  • زباں فہمی نمبر245؛کشمیر اور اُردو (حصہ اوّل)
  • وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں "بین المسالک بیداری کانفرنس" کا اہتمام
  • آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد