پشتون محب وطن ہیں‘ ملک توڑنا نہیں چاہتے‘ محمود خان اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
کوئٹہ(صباح نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون محب وطن ہیں ہم پاکستان کو توڑنا نہیں چاہتے، 14اگست کو آزادی کے نعرے لگائے جاتے ہیں لیکن ہم آزاد نہیں ہیں، پاکستان کے کچھ مسائل دشمن کے پیدا کردہ ہیں اور کچھ ہماری اپنی غلطیاں ہیں۔ہفتہ کے روز کوئٹہ میں پشتون اولسی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے
سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے کہا کہ قیام پاکستان میں پشتونوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہماری صفوں میں میر جعفر اور میر صادق موجود ہیں، پاکستان میں کچھ مسائل دشمن کے پیداکردہ ہے کچھ ہماری اپنی غلطیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی ڈیورنڈ لائن پر کشمکش ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے، یہاں مختلف اقوام آباد ہیں، پشتون پاکستان میں کسی کے غلام نہیں ہیں ، 14 اگست کے دن آزادی کے نعرے لگائے جاتے ہیں لیکن ہم آزاد نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشتونوں کو پاکستان میں آزادی نہیں دی گئی، پاکستان میں پشتونوں کے سوا کوئی بھی آزادی کی اہمیت نہیں سمجھتا، افغانستان ہمارا ملک ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میرے اکابرین آج بھی افغانستان میں دفن ہیں، ہم پاکستان کو توڑنا نہیں چاہتے، پشتون ایک بار واضع کرنا چاہتے ہیں ہم افغانستان کے خلاف بات کرنے پر ناراض ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام کا حق ملکیت تسلیم کیا جائے، افواج پاکستان یہ بات ذہن نشین کریں کہ سیاست میں مداخلت مت کریں، جتنا جلدی ہو سکے عمران خان کو رہا کیا جائے، پشتونخوا میپ پاکستان کو رضاکارانہ فیڈریشن سمجھتی ہے۔محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ پاکستان کو چلانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آئین کی بالا دستی تسلیم کی جائے، عوام کے ووٹ کے ذریعے منتخب پارلیمنٹ پاکستان کی خارجہ اور داخلہ پالیسیوں کا مرکز ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بلوچ، سندھی، پنجابی سمیت دیگر اقوام کی سرزمین پر وہاں کے رہنے والوں کا حق تسلیم کیا جائے، پشتونخوا وطن میں جرگوں کا آغاز ہو گیا ہے ہم اپنے عوام میں جائیں گے، قوانین منظور ہوئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی نے جھوٹ بولا یا جھوٹی خبر چلائی تو 7 سال جیل ہو گی۔محمود اچکزئی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ آپ نے جو جھوٹ بولا اور الیکٹیڈ پارلیمنٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے اس کا کیا ہوگا؟ فروری کے انتخابات عمران خان کی پارٹی جیت چکی ہے آپ نے عمران خان کے مینڈیٹ پر قبضہ کر رکھا ہے۔عمران خان اور ان کے اہلیہ پر طرح طرح کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی نے اچکزئی نے کہا پاکستان میں پاکستان کو
پڑھیں:
کھلی کچہری میں تاجر رہنما محمود علی راجپوت پر تشدد کی مذمت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدر آباد(اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ریشم بازار کے صدر آصف میمن کونچ والا ، جنرل سیکرٹری ایوب شیخ و دیگر عہدیداران و اراکین مجلس عاملہ نے اپنے بیان میں صوبائی وزیر عذرا پیچوہو کی جانب سے عوامی مسائل کے تدارک کیلےے منعقدہ کھلی کچہری میں بد نظمی و بد انتظامی پر
تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ک اس طرح کی کھلی کچہریاں مسائل کے سدباب کے بجائے نفرتوں کے فروغ کا ذریعہ بنتی ہیں جہاں پسند نہ پسند کی بنیاد پر لوگوں کا سوال و جواب کیلےے چناﺅ کیا جائے یا پھر کسی کی جانب سے سوال پر اس کوہراساں کیا جائے جیسا کہ آج کی کھلی کچہری میں اک معروف تاجر رہنما محمود علی راجپوت کیساتھ کیا گیا اس سے ثابت ہوگیا کہ حکومت اس تاریخی شہر کے مسائل کے حل کیلےے کسی بھی فورم پر سنجیدہ نہیں ۔صدر آصف میمن کونچ والا نے پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بدسلوکی پر کھلی کچہری کی انتظامیہ اور مہمان وزیر سے جواب طلبی کرے اور ذمے دار افراد کے خلاف کارروائی کرےں کیونکہ ملک کی معیشت کو چلانے والے تاجر اپنی عزت و وقار پرکوئی سودے بازی نہیں کرینگے اور یکجا ہیں اس لئے ہم تاجر رہنما پر تشدد کو خود پر تشدد تصور کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اس معاملے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری خود نوٹس لیکر ذمے داروں کو سزا دلائیں گے۔