آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ:ایمس کلب فائنل میں
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک)ایمس کرکٹ کلب نے آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی،پہلے سیمی فائنل میں شاہ تاج کلب کو68رنز سے شکست ہو گئی،202رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاہ تاج کلب کی مضبوط بیٹنگ لائن ناکام ہو گئی،سندھ ایگری کلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل کے موقع پر چیئر مین یو سی 64دانش صابر قائم خانی مہمان خصوصی تھے،وقفہ میں ان کادونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اورآفیشلز سے تعارف بھی کروایا گیا۔ شاہ تاج کلب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ایمس کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر201رنز اسکور کئے۔اس کی جانب سے محب قریشی نے 39گیندوں پر ایک چھکے اور 6چوکوں کی مدد سے48،حارث خانزادہ نے ایک چھکے اور 6چوکوں کی مدد سے41جبکہ ابتسام شیخ نے پانچ چوکوں کی مدد سے28رنز اسکور کئے۔شعبان بھٹو نے اور وقاص قریشی نے دو دو جبکہ کلیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں شاہ تاج کرکٹ کلب کی ٹیم19ویں اوورز میں 133رنز بنا سکی،زیشان نے2چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے21گیندوں پر42رنز اسکور کیے اور ٹاپ اسکورر رہے،اویس قریشی نے20رنز بنائے۔فاتح ٹیم کی جانب سے ماجد اصغر نے 23رنز دے کر پانچ جبکہ ابتسام شیخ نے 36رنز دے کر تین اور اویس شیخ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ماجد اصغر مین آف دی میچ قرار دئیے گئے۔آرگنائزنگ سیکریٹری سید محمد ندیم کے مطابق سندھ کی اس منفرد آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ میں سندھ کی معروف آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر:ہائی کورٹ کی طرف سے 2 کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قرار
ذرائع کے مطابق جسٹس راہول بھارتی پر مشتمل ہائی کورٹ کے بنچ نے بارہمولہ کے رہائشی محمد آفرین زرگر کی کالے قانون پی ایس اے کے تحت نظر بندی کو کالعدم قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو ان کی فوری رہائی کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس راہول بھارتی پر مشتمل ہائی کورٹ کے بنچ نے بارہمولہ کے رہائشی محمد آفرین زرگر کی کالے قانون پی ایس اے کے تحت نظر بندی کو کالعدم قرار دیا اور نظربندی کیلئے ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکامی پر قابض حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ آفرین زرگر پر گزشتہ سال 10ستمبر کو کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ادھرجسٹس محمد یوسف وانی پر مشتمل کشمیر ہائی کورٹ کے ایک اور بنچ نے ارشاد احمد ڈار کی کالے قانون پی ایس اے کے تحت غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بارہمولہ نے 21 جولائی 2023ء کو ارشاد کی نظربندی کے احکامات جاری کئے تھے۔واضح رہے کہ کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت ان کی غیر قانونی نظربندیوں کا سلسلہ مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے جاری ہے اور عدالتوں میں قابض انتظامیہ کشمیریوں پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کے حق میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہتی ہے۔