Jasarat News:
2025-04-22@05:59:19 GMT

ادب کے فروغ میں خواتین تخلیق کاروں کا اہم کردار ہے

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

ادب کے فروغ میں خواتین تخلیق کاروں کا اہم کردار ہے

ادب ایک الہامی کیفیت ہے، اس الہامی روشنی کو قبول کرنے کی حس بعض لوگوں کو ورثے میں ملتی ہے، جن کی تخلیقات انہیں ادب کے میدان میں ممتاز بناتی ہیں. کراچی کے علمی و ادبی گھرانے کی چشم وچراغ پروفیسر ڈاکٹر نزہت عباسی نے اپنے والد معروف شاعر محمد حسین عباسی ظفر نجمی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ادبی دنیا میں اپنا ایک منفرد مقام بنایا۔

گھریلو علمی وادبی ماحول میں پلنے بڑھنے والی نزہت عباسی نیاسکول کے زمانے سے ہی شاعری کا آغاز بچوں کے رسائل میں نظمیں لکھنے سے کیا.

زمانہ طالب علمی میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں ہمیشہ فعال رہیں. مشاعروں میں شرکت، اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی علمی وادبی سرگرمیوں میں پیش پیش رہنا ان کا خاصا رہا۔محترمہ نزہت عباسی غزل گوئی کی جانب مائل ہوئیں تو ایک منفرد لہجے کی شاعرہ کا مقام پایا. نثر نگاری میں بھی اپنی ایک الگ پہچان بنائی. اردو ادبیات میں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئیں تو اپنے شاگردوں کیلئے ایک آئیڈہل معلمہ قرار پائیں.اس وقت محترمہ پروفیسر ڈاکٹر نزہت عباسی عبداللہ کالج برائے خواتین نارتھ ناظم آباد کراچی میں بطور شعبہ اردو میں صدارت کے فرائض انجام دے رہی ہیں.

ـ2005 ءمیں ان کا پہلا شعری مجموعہ سکوت ً ً شائع ہوا، دوسرے مجموعے کی اشاعت وقت کی دستک ً ً 2015 ء میں ہوئی، اس مجموعے پر انھیں پروین شاکر ٹرسٹ کی جانب سے عکس خوشبو ایوارڈ سےنوازا گیا۔ محترمہ نزہت عباسی نے 2011 ء میں جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی سے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی، 2013ء میں آپ کا تحقیقی مقالہ ً ً اردو کے افسانوی ادب میں نسائی لب ولہجہ ً ً انجمن ترقی اردو نے شائع کیا جبکہ 2019 ء میں تحقیقی و تنقیدی مقالات کا مجموعہ ً ً نسخہ ہائے فکر شائع ہوا۔آپ ایک نجی ٹی وی چینل سے اردو افسانے پر 100 سے زائد پرگرام کر چکی ہیں۔آپ ادبی تقریبات کی نظامت میں شہرت رکھتی ہیں. علم وادب کی بھٹی میں پک کر کندن بننے والی پروفیسر ڈاکٹر نزہت عباسی بلاشبہ عصر حاضر کی نمائندہ شاعرہ، ادیبہ، محقق اور نقاد ہیں۔

گزشتہ دنوں اردو ادبیات کی استاد، معروف شاعرہ، ادیبہ، محقق اور نقاد محترمہ نزہت عباسی نے روزنامہ جسارت کیلئے ایک اننٹرویو کے دوران اپنی عملی ودبی سرگرمیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ الحمداللہ میرا جنم علمی وادبی گھرانے میں ہوا، آنکھیں کھولتے ہی اپنے اردگرد کتابیں دیکھیں، بچپن سے ہی مطالعہ کا شوق تھا، میریوالد شاعر تھے، والدہ بھی شاعری سے شغف رکھتی تھیں، بھائی بہن سب ادب سے لگاؤ رکھتے تھے۔، اسی ماحول میں پلتے، بڑھتے شاعری سے رغبت ہوئی۔گھر والوں کی جانب سے ہمیشہ ہمت وحوصلہ ملا، پھر پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور علم وادب کے میدان میں دوڑتی چلی گئی. انہوں مزید بتایا کہ بچپن ہی میں مطالعہ میں مشغول ہوگئی، گھریلو ادبی ماحول نے اکسیا تواسکول کے زمانے سے ہی نظمیں لکھنا شروع کردیں، پھر غزل لکھنے کی جانب مائل ہوئی، شاعری میں پے حد پذیرائی ملی. اسی دوران نثرنگاری کے میدان میں بھی قدم رکھا اور الحمداللہ میری چار تصانیف منظر عام پر آچکی ہیں. خواتین کو عملی میدان میں درپیش مشکلات کے حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر نزہت عباسی کا کہنا تھا کہخواتین کو ہر شعبہ میں مشکلات کاسامنا ہے، اس کے باوجود ہمارے معاشرے میں خواتین ہرجگہ پورے وقار کے ساتھ کام کررہی ہیں، ادب کے فروغ میں خواتین تخلیق کاروں کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔انہوں نے اپنی راہوں کے کانٹے چنے ہیں،

خواتین شاعرات کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے خود کو منوانا پڑتا ہے۔پورے اعتماد اور ایقان سے آگے بڑھنا پڑتا ہے، کچھ مشکلات تو درپیش آتی ہیں، مگر ادبی سماج میں مخلص لوگ موجود ہیں جو شاعرات کے وجود کو، ان کے کام کو نہ صرف سراہتے ہیں بلکہ انھیں تسلیم کر کے آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی دیتے ہیں۔محترمہ نزہت عباسی نے کہا کہ کراچی ہمیشہ سے ہی اردو ادب کا گہوارہ رہا ہے، جہاں خواتین کیلئے بھی یکساں مواقع میسرہیں. تھوڑی بہت مشکلات کے باوجود اپنی صلاحیتوں اور جہدِمسلسل سے آپ کواپنی پہچان بنانے اور مقام پانے سے کوئی نہیں روک سکتا. نئی شاعرات کیلئے اپنے پیغام میں محترمہ پروفیسر ڈاکٹر نزہت عباسی کا کہنا تھا کہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آگے بڑھیں، سہارے نہ ڈھونڈیں، اگر آپ جینوئن شاعرہ ہیں تویہی آپ کی کامیابی ہے۔متشاعرات سے نہ گھبرائیں، آپ وقار سے اپنا تخلیقی سفر جاری رکھیں، ظاہری شہرت،نام ونمود سے دور رہیں، اپنی ذات کے ساتھ اپنے عہد کو لکھیں تو آپ کو آگے بڑھنے، اہنی پہنچان بنانے اور اپنا مقام پانے سے کوئی نہیں روک سکتا.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محترمہ نزہت عباسی نزہت عباسی نے کی جانب ادب کے

پڑھیں:

محسن نقوی اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپلومیٹک انکلیو سعودی سفارتخانے آمد پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی عرب کی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد کی شرکت پر مشکور ہیں، انسداد منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھکاری مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا، سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں۔وزیر داخلہ نے منشیات کیس میں ملوث بے گناہ خاندان کی رہائی کیلئے بھرپور تعاون پر بھی سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بے گناہ خاندان کی رہائی و وطن واپسی کیلئے سعودی عرب نے بہت ساتھ دیا، سعودی عرب حکومت کے تعاون کی بدولت ہی خاندان کے 5 افراد کو رہائی ملی اور وطن واپس آئے۔اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں جنہیں مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے بارے میں عامر خان کا اہم انکشاف
  • پنجاب غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش مقام ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • زباں فہمی نمبر245؛کشمیر اور اُردو (حصہ اوّل)
  • باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم
  • باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم
  • محسن نقوی اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • پاکستان کے ساتھ گلوبل سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیں گے، چین
  • توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • غزہ میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ٹینک کو اڑا دیا، ایک افسر ہلاک، کئی زخمی
  • بلوچوں کا مطالبہ سڑکوں کی تعمیر نہیں لاپتہ افراد کی بازیابی ہے، شاہد خاقان عباسی