ملکی وغیر ملکیوں کو لوٹنے والےگروہ کے 4کارندے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹر نے احسن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن لاٹری کے نام پر ملکی وغیر ملکیوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان میں فیاض رضا، محمداشرف، محمدعمران اور ظفر راجپوت شامل ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان موبائل ایپلی کیشنز سے ملکی وغیرملکی کرنسی میں کروڑوں کی ادائیگی کا جھانسہ دیتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، صدر مملکت کا ایسٹر پر پیغام
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اس لیے ہم تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور عوامی خدمت کے شعبوں میں مسیحی برادری کے تعاون کا دل کی گہرائیوں سے اعتراف کرتے ہیں۔
ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام مین صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسٹر کے پر مسرت موقع پر پاکستان میں مسیحی برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ایسٹر امید، تجدید اور زندگی کے جشن کا موقع ہے جبکہ ایسٹر ہمیں ہمدردی، قربانی اور درگزر کی اقدار کی یاد دلاتا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ہم پاکستان میں تمام اقلیتوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ ہمیں اپنے معاشرے کی بہتری اور ترقی کے لیے مسیحی برادری کے عزم اور امن، ہم آہنگی اور بقائے باہمی کے اصولوں کے لیے ان کی لگن پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آیے ہم رواداری، باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اپنے پیارے ملک کے امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کریں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا ک دعا ہے کہ یہ ایسٹر سب کے لیے امن، خوشیاں اور خوشحالی لائے۔ میں مسیحی برادری کیلئے مبارک، پرامن اور پرمسرت ایسٹر کا خواہش مند ہوں۔