سناتن دھرم مشکل میں پڑا تو کوئی بھی مذہب محفوظ نہ رہے گا، یو پی کے وزیرِاعلیٰ کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے وزیرِاعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت میں سناتن دھرم (قدیم ہندو دھرم) کو بحران لاحق ہوا تو پھر کوئی بھی مذہب محفوظ نہ رہ سکے گا۔ ملک میں یکجہتی اور یگانگت برقرار رکھنا لازم ہوچکا ہے۔ بھارت پر کوئی بحران آیا تو سناتن دھرم بھی اُس بحران کی زد میں آئے گا۔ ایسی حالت میں کوئی بھی دھرم، فرقہ یا ذات محفوظ نہ رہ سکے گی۔
پریاگ راج (اِلٰہ آباد) میں مہا کُمبھ میلے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سناتن دھرم برگد کا وہ درخت ہے جس کی چھاؤں میں سب پھل پھول رہے ہیں۔ اِس کا موازنہ کسی بھی جھاڑی یا جھاڑیوں سے نہیں کیا جاسکتا۔
اتر پردیش کے وزیرِاعلیٰ کا کہنا تھا کہ سناتن دھرم تلوار کے ذریعے نہیں پھیلا بلکہ یہ تو تعلیمات کے ذریعے دوسرے خطوں تک پہنچا۔ دنیا کے لیے واحد مذہب سناتن دھرم ہی ہے۔ بھارت میں کسی بھی بحران کے ابھرنے کی گنجائش نہیں۔ زبان اور ذات کی بنیاد پر نفرت کے بیج بونے کی گنجائش نہیں۔ روحانی بالیدگی کی علم بردار شخصیات کو ایسے ہتھکنڈوں سے دور رہنا چاہیے جو معاشرے کو تقسیم کرتے ہوں۔ ملک کو یکجہتی، ہم آہنگی، اتحاد اور یگانگت کی ضرورت ہے۔
جنوری 2023 میں یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ سناتن دھرم بھارت کا قومی مذہب ہے۔ اس بیان پر بھی بہت لے دے ہوئی تھی۔ اُن پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ ہندو رسوم و رواج کو ملک میں بسنے والے تمام لوگوں پر تھوپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یوگی آدتیہ ناتھ کہتے ہیں کہ اگر بھارت میں ہندوؤں کے مذہبی مقامات کی توہین کی جائے گی تو بحالی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ایودھیا میں پانچ صدیوں کے بعد رام جنم بھومی مندر کی تعمیر شروع کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سناتن دھرم
پڑھیں:
نہری منصوبہ، پانی کی تقسیم نہیں، قومی بحران کا پیش خیمہ: مخدوم احمد محمود
لاہور (نامہ نگار) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے پارٹی کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ملتان راؤ ساجد علی اور میاں عدنان نے مخدوم ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔ جنوبی پنجاب سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و تنظیمی صورتحال، بلدیاتی انتخابات اور وفاقی حکومت کے متنازعہ کینال منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ چند وزراء اس حساس قومی معاملے کو سیاسی رنگ دے کر حالات کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ سندھ نے اس معاملے پر آئینی اور جمہوری حدود میں رہتے ہوئے بھرپور مؤقف اور پیپلزپارٹی اس مؤقف کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ نہری منصوبہ صرف پانی کی تقسیم کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک قومی بحران کا پیش خیمہ ہے۔ اس سے سندھ میں قحط سالی کے خدشات مزید گہرے ہو جائیں گے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے کو فوری تسلیم کرتے ہوئے نہری منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کریں۔