بڑا گھر ہونے کے باوجود مادھوری، شوہر اور گھر والے ایک کمرے میں کیوں رہتے تھے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ مادھوری ڈکشت کے بیٹوں کے حوالے سے دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشت کا بڑا گھر ہونے کے باوجود تمام افراد گھر کے ایک کمرے میں ہی رہائش پذیر رہے۔
مادھوری کے شورہ ڈاکٹر شری رام المعروف نینے نے اپنے بچوں کی پرورش کے بارے میں بتایا کہ ہمارے دو بیٹے آرین اور ریان ہیں، جو اب امریکا میں ایک کالج میں زیر تعلیم ہیں۔
ڈاکٹر نینے نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اور مادھوری اپنے بچوں آرین اور ریان کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔
خاندانی گفتگو کے دوران انہوں نے ان اقدار کے بارے میں بات کی جو انہوں نے آرین اور ریان میں ڈالی ہیں۔
ڈاکٹر نینے نے بتایا کہ ہمارا بڑا گھر ہونے کے باوجود سب ایک ہی کمرے میں رہتے تھے جس کی وجہ سے بچوں می قربت بڑھی۔
آرین نے کہا کہ ہم بہت سارے بہن بھائیوں سے بہت بہتر اور ایک دوسرے سے زیادہ محبت کرنے والے ہیں، ایک دوسرے کو دیکھ کر ہمیں رشتے کی اہمیت اور سامنے والے کے احساس کا اندازہ ہوتا ہے۔
چھوٹے سے کمرے میں ایک ساتھ رہنے کا فائدہ یہ ہوا کہ مادھوری کے بیٹے اب یہ سمجھتے ہیں کہ اس عادت اور طرز زندگی کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کے قریب ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سونے کی بالی گم ہونے پر بیوی کو جلانے والے سفاک ملزم کو 12 سال قید کی سزا
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سونے کی بالی گم ہونے پر پیٹول چھڑک کر بیوی کو جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سفاک ملزم کو 12 سال قید کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سونے کی بالی گم ہونے پر بیوی کو جلانے کے مقدمے کا 6 سال بعد فیصلہ سنایا۔
استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر الدین نے ملزم مہتاب کو 12 سال قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے ملزم کو دیت کی سزا بھی سنادی، عدالت نے ملزم کو مقتولہ کے ورثا کو 5 سال تک 5 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ کیس اس چیز کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے کہ صنفی بنیاد پر تشدد کا خاتمہ ہو، ان واقعات میں عدلیہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے، اس کیس میں مقتولہ کا مرتے وقت قلمبند کروایا گیا بیان اہم تھا۔
استغاثہ کے مطابق مقتولہ اور اس کے شوہر کے درمیان بالی گم ہونے پر جھگڑا ہوا، شوہر نے مقتولہ پر پیٹرول چھڑکا جب کہ اس کے سسر ذوالفقار نے آگ لگائی، مقتولہ کے بھائی نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو اسپتال منتقل کیا، بعد ازاں مقتولہ دوران علاج دم توڑ گئی۔
دوران ٹرائل خاتون کے سسر ملزم ذوالفقار کا انتقال ہوگیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ مومن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔