اسلام آباد ایئرپورٹ پر کتے کی موجودگی کی بروقت اطلاع، غیر ملکی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد ایئرپورٹ رن پر کتا آ جانے کے باعث دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارے میں 250 سے زیادہ مسافر سوار تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ’اے ٹی سی‘ حکام نے دبئی سے اسلام آباد پہنچنے والی غیر ملکی پرواز کو لینڈنگ کےدوران پائلٹ کو اچانک رن وے پر ایک کتے کی موجودگی سے متعلق خبر دار کیا، جس پر طیارے کے پائلٹ نے طیارے کو رن پر اتارنے کے بجائے طیارے کو فضا میں ہی چکر لگوایا تاہم دوسرے چکر میں پائلٹ طیارے کو بحفاظت رن وے پر اتارنے میں کامیاب ہو گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک دوسرے جہاز کے پائلٹ نے رن وے پر کسی جانور کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔
ترجمان کے مطابق اسی وقت غیرملکی طیارے کو لینڈنگ کرنا تھی، لینڈنگ کے باعث فوری طور پر رن وے پر اس جانور کی تلاش کا وقت نہیں تھا اس لیے غیرملکی ایئر طیارے کی فوری لینڈنگ کو التوا میں ڈال کر کلیئرنس کی تصدیق کے بعد بحفاظت رن وے پر اتارا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد ایئر پورٹ ایئرپورٹ اتھارٹی اے ٹی سی پائلٹ حادثہ رن وے غیر ملکی پرواز کتا لینڈنگ مسافر موجودگی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد ایئر پورٹ ایئرپورٹ اتھارٹی اے ٹی سی پائلٹ رن وے غیر ملکی پرواز کتا لینڈنگ مسافر موجودگی کے مطابق طیارے کو رن وے پر اسلام ا
پڑھیں:
اسلام آباد: ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران نوجوان گہری کھائی میں گرگیا
اسلام آباد میں ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران نوجوان گہری کھائی میں گرگیا۔
پولیس حکام کے مطابق نوجوان کو بروقت گہری کھائی سے ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران گرنے سے نوجوان کو کمر اور کندھے پر چوٹیں آئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق نوجوان دوستوں کے ہمراہ ممنوع علاقے میں کلائمنگ کر رہا تھا، کھائی 35 سے 40 فٹ گہری تھی جہاں کوئی ٹریک نہ تھا۔