اسلام آباد:

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کی تجویز سامنے آگئی، قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے تجویز منظور کرلی جس کے بعد سمری وزیراعظم کو بھیج دی گئی۔

اسمبلی سیکریٹریٹ ذرائع کے مطابق ایم این اے اور سینیٹر کی ماہانہ تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اس حوالے سے فنانس کمیٹی نے سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 67 اراکین پارلیمنٹ نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا، پیپلز پارٹی ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں بھی تنخواہوں میں اضافے پر ہم آواز ہوگئیں۔

منظوری کے بعد اراکین پارلیمنٹ کو سہولیات بھی وفاقی سیکریٹری کے مساوی حاصل ہوں گی۔

اراکین پارلیمنٹ نے ایم این اے اور سینیٹرز کی تنخواہ دس لاکھ روپے ماہانہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اسپیکر ایاز صادق نے یہ مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔

مالیاتی بجٹ 2024-25ء میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا اختیار فنانس کمیٹی کو دیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تنخواہوں میں اضافے اراکین پارلیمنٹ

پڑھیں:

پنجاب کے پہلےفلم سٹی اور فلم اسٹوڈیو سمیت فلم اسکول کے قیام کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے پہلے فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب اور فلم اسکول کے قیام کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق فلموں کی تیاری کیلئے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد"پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی" تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کی کنوینر پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہوں گی جب کہ عظمٰی بخاری، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سردار  رمیش سنگھ اروڑا بھی کمیٹی کے رکن ہیں نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے، منصوبے کے ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیشرفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی فلم سازوں اور فلم ساز کمپنیوں کی درخواستوں کا جائزہ لے گی، کمیٹی فنڈ کے انتظام، اہلیت کے معیارات اور باکس آفس مراعات سے متعلق امور پر فیصلہ کرے گی جبکہ کمیٹی کو کسی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

اس کے علاوہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن پر عملدرآمد کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پی کے اسمبلی میں مائنز بل پر بریفنگ بے نتیجہ رہی
  • اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کا سخت پیغام غلطی سے پی ٹی آئی رکن کو بھی ارسال
  • تنخواہ دار اب ٹیکس سے نہیں بچ سکے گا، پنجاب حکومت نے شکنجہ تیار کرلیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کی سمری منظوری کی حیران کن سپیڈ، صرف ایک دن میں 8 سرکاری کام ہوئے
  • پنجاب میں تنخواہ دار ملازمین پر ٹیکس شکنجہ کسنے کی تیاری، بل آج پیش کیا جائے گا
  • ہیٹ ویو کا خطرہ، یکم جون سے تعطیلات کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال
  • بی جے پی عدلیہ کی توہین کرنے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی، جے رام رمیش
  • بابر سلیم سواتی کیخلاف کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ سلمان اکرم راجا کو ارسال، پی ٹی آئی کا اعتراض
  • پنجاب کے پہلےفلم سٹی اور فلم اسٹوڈیو سمیت فلم اسکول کے قیام کی منظوری
  • بہار کے سابق رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم وقف قانون کی حمایت کرنے پر جنتا دل یونائیٹڈ سے مستعفی