آن لائن لاٹری خریدنے والے ہوشیار ہوجائیں!
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) آن لائن لاٹری خریدنے والے ہوشیار ہوجائیں! دھوکہ دہی اور فراڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز نے لاٹری خریدنے والوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹر نے احسن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن لاٹری کے نام پر ملکی وغیر ملکیوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں فیاض رضا، محمداشرف، محمدعمران اور ظفر راجپوت شامل ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان موبائل ایپلی کیشنز سے ملکی وغیرملکی کرنسی میں کروڑوں کی ادائیگی کا جھانسہ دیتے ہیں۔
ملزمان نے حکومت کویت اور کویت پولیس کے لوگوز پر مبنی ڈیجیٹل بینرز بھی بنا رکھے ہیں، بینرز کے ذریعے بھی غیرملکیوں سےرقم بٹورنے کا سلسلہ جاری تھا۔
ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان اسپوف کالز کے ذریعےملکی وغیر ملکی شہریوں سے رابطہ کرتے تھے، کالز کے ذریعے ملزمان شہریوں کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈزکی معلومات حاصل کرتے تھے۔
حکام نے بتایا کہ پاس ورڈز ،کوڈز سے ملزمان شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقم ٹرانسفر کرنے میں ملوث ہیں۔
مزیدپڑھیں:معروف اداکارہ نے ’’ سنیاس’’ لے لیا، نیا نام کیا ہوگا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
موٹرسائیکل سوار ہوشیار! یہ سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا
لاہور(نیوز ڈیسک) گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکل سواروں کے لئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم قرار دے دیا گیا، سرٹیفکیٹ کی میعاد ایک سال تک ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب کا اہم اقدام سامنے آیا۔
گاڑیوں کے بعد اب موٹرسائیکلوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہوگا، حکومت پنجاب نے اسموگ روک تھام کے آرڈیننس میں یکے بعد دیگرے ترامیم کا فیصلہ کیا۔
موٹر گاڑیاں ترمیم ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی، ایکٹ کے تحت آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی جائیں گی۔
متن میں کہا گیا کہ شق 38 اے میں جہاں لفظ گاڑی ہے، وہاں ساتھ موٹر سائیکل بھی شمارکیا جائے۔
متن میں مزید کہا گیا کہ موٹرسائیکلوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ کی میعاد ایک سال تک ہوگی، پنجاب میں بطور سواری 85 فیصد موٹر سائیکل کا استعمال ہوتاہے، فٹنس سرٹیفکیٹ سے ایئر کوالٹی پر بھی قابو پایا جاتا ہے۔
ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے ، کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔
مزیدپڑھیں:شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی