غزہ میں اسرائیلی ٹینک کو دیکھتے اور مسلح گھومتے شہید یحییٰ سنوار کی نئی ویڈیو جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
غزہ :مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے شہید سربراہ یحییٰ السنوار کی غزہ میں جنگ کے دوران کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔
گزشتہ روز الجزیرہ ٹیلی ویژن نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کے طوفان الاقصیٰ آپریشن پر ایک ڈاکیومنٹری جاری کی جس میں جنگجوؤں کی جانب سے غزہ جنگ کی منصوبہ بندی دکھائی گئی ہے۔
اس ڈاکیومنٹری میں القسام بریگیڈز کی اعلیٰ قیادت کو بھی دکھایا گیا لیکن ان کے چہرے چھپائے گئے ہیں تاہم شہید ہونے والے افراد کو بھی دکھایا گیا۔
ڈاکیومنٹری میں حماس کے شہید سربراہ یحییٰ السنوار کو بھی دکھایا گیا ہے اور ان کی اسرائیل کے خلاف مزاحمتی مصروفیات دکھائی گئیں۔ شہید یحییٰ السنوار عام مجاہدین کی طرح کلاشنکوف لیے اور میگزین بیلٹ باندھے گھوم رہے ہیں۔
اس کے علاوہ انہیں میدان جنگ میں اسرائیلی ٹینکوں کا قریب سے معائنہ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں یحییٰ السنوار اسرائیلی بمباری سے تباہ گھر میں بیٹھ کر شہید کمانڈر کے ساتھ جنگی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔
خیال رہے کہ 17 اکتوبر 2024 کوغزہ میں اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار شہید ہوگئے تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میرپور ماتھیلو، کورائی برادری کے گھروں پر مسلح افراد کا حملہ، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل
میرپور ماتھیلو:خانپور مہر کے نواحی علاقے ہیکل پٹ میں مسلح افراد نے کورائی برادری کے گھروں پر حملہ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے گلشیر کورائی، ان کے بھائی گل میر کورائی، بیوی شریفاں اور والدہ اختیاراں کورائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی، جس کے باعث لاشیں جائے وقوعہ پر پڑی رہیں۔
ذرائع کے مطابق، تھانہ مبارک پور اور تھانہ خانپور مہر پولیس کے درمیان حدود کے تنازعے کے باعث مقتولین کی نعشیں تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
پولیس حکام نے واقعہ کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔