اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی تجویز،سفارشات وزیر اعظم کو ارسال،تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی تجویز،سفارشات وزیر اعظم کو ارسال،تفصیلات سب نیوز پر parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی تجویز،،،قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ منظوری دے دی ۔ایم این اے اور سینیٹر کی ماہانہ تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری فنانس کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دیں ۔
اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی تجویز ۔قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ منظوری دے دی ۔ ایم این اے اور سینیٹر کی ماہانہ تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری۔فنانس کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دیں ۔تحریک انصاف کے 67 اراکین پارلیمنٹ نے بھی تحریری طور پر۔تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا ۔
پیپلز پارٹی ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں بھی ہم آواز ۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق تمام تر کٹوتیوں کے بعد ایک وفاقی سیکرٹری کی تںخواہ اور الانسز 5 لاکھ 19 ہزار ماہانہ ہے ۔ اراکین پارلیمنٹ کو سہولیات بھی وفاقی سیکرٹری کے مساوی حاصل ہونگی اراکین پارلیمنٹ نے ایم این اے اور سینیٹر کی تنخواہ دس لاکھ ماہانہ کا مطالبہ کیا تھا۔سپیکر ایاز صادق نے یہ مطالبہ مستردکردیاتھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سب نیوز
پڑھیں:
ججز تبادلوں کیخلاف کیس؛ وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں ججز تبادلوں کیخلاف کیس میں وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
تبادلوں کی تمام تفصیلات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئیں،دستاویزات میں وزیراعظم کی صدر کو بھیجی گئی سمری اور صدر کی منظوری پر مبنی دستاویز شامل ہیں،تبادلے کیلئے ججز اور متعلقہ چیف جسٹس کی دی گئی رضامندی پر مبنی دستاویزات بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بنچ ججز تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کل کرے گا۔
مزید :