سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی سے فی تولہ قیمت دو لاکھ 89 ہزار 400 روپے تک کم ہو گئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز فی تولہ قیمت فروخت 289,600 روپے تھی۔
(جاری ہے)
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 172 روپے کم ہو کر 284,285 روپے کے مقابلہ میں 284,113 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 227,603 روپے سے کے مقابلہ میں 227,445 روپے تک کم ہو گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 32 روپے کمی سے 3409 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 20 روپے کمی سے 2922 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی سے 2,772 ڈالر سے 2,770 ڈالر تک کم ہوگئی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سونے کی کی قیمت روپے کم فی تولہ
پڑھیں:
درجہ دوم‘ سوم کے آئل‘ گھی کی قیمت میں 18 سے 24 روپے کلو کمی
لاہور (کامرس رپورٹر) درجہ دوم اور سوم کے آئل اور گھی کی قیمتوں میں 18سے 24 روپے کمی ہو گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں درجہ دوم آئل کی فی لیٹر قیمت24 روپے کمی سے510 روپے ہو گئی۔ 12پیکٹ آئل کی پیٹی کی قیمت 288 روپے کمی سے6120 روپے، درجہ دوم گھی کی قیمت 18روپے کمی سے510 روپے، 12پیکٹ گھی کی پیٹی216 روپے کمی سے 6120 روپے کی ہو گئی۔ درجہ سوم کا گھی 431 روپے سے کم ہو کر 406 روپے کلو ہو گیا۔