حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو پھر دال میں کچھ کالا ہے، شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو پھر دال میں کچھ کالا ہے۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہمارا واضح ہدف ہے کہ 26 مئی اور 9مئی کے واقعات کی غیر جانبدارتحقیق اور جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ حکومت کے پاس بہترین آپشن ہے کمیشن بنائے اور قابل یقین صورتحال پیدا کرے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ایسا نہیں کرتی تو پھر دال میں کچھ کالا ہے ۔ اس کا مطلب ہو گا حکومت نہیں چاہتی کہ عوام کے سامنے سچ آئے ۔ حکومت کمیشن بنا دیتی ہے تو مذاکرات جاری رکھنے سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ حکومت سے جب بات ہوئی تو کہا گیا تھا 8دن میں کمیشن کے حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا ۔ 8دن ہو گئے کچھ نہیں ہوا،اب کہا گیا 8 ورکنگ دن کا کہا تھا ۔ نیک نیتی سے کام ہو گا تو نتائج سامنے آئیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا ملک آگے نہیں بڑھے گا ۔ ملک کی بہتری کے لیے بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا فیصلہ کیا تھا ۔ ملک کی بہتری اور معاشی سیاسی استحکام لانے کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی سیٹ خالی تھی ۔ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن کا حق ہوتا ہے ۔ حکومت کی کارگردگی پر اپوزیشن ہی نظر ثانی کر سکتی ہے۔
عمران خان کی توجہ اپوزیشن الائنس کو آگے بڑھانے پر ہے، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی توجہ اپوزیشن الائنس کو آگے بڑھانے پر ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کے پی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔ سیاست کے اعتبار سے بانی پی ٹی آئی نے فضل الرحمن، شاہد خاقان عباسی اور محمود اچکزئی کو کہا ہے کہ آئندہ اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو اس میں شامل ہوں۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے اسد قیصر کے ذمے لگایا ہے کہ وہ اپوزیشن الائنس کے حوالے سے لیڈ کریں گے۔ بڑا الائنس بنانا چاہیے، اس حوالے سے ملاقاتوں کو عمران خان نے سراہا ہے۔ ان کی توجہ الائنس کو آگے بڑھانے پر ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فواد چوہدری شبلی فراز پی ٹی آئی نے کہا کہ حوالے سے
پڑھیں:
ہم موجودہ حالات میں اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں، حافظ حمد اللہ
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ آج جے یو آئی کی مرکزی مجلس نے فیصلہ کیا ہے ہم اس وقت اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں، حتمی فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی اکثریت جیل میں ہے اس لیے ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما جمعیت علماء اسلام حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ہم اس وقت اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ آج جے یو آئی کے مرکزی مجلس اجلاس میں ہزاروں ممبر شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی فلسطین کی حمایت جاری رکھے گی، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جیل میں ہے، 15 مئی کو بلوچستان میں ملین مارچ کریں گے، اسمبلی میں جس نے جماعت کے خلاف ووٹ دیا ان کو شوکاز جاری کیا جائے گا۔
راہنما جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ مجلس نے فیصلہ کیا ہے ہم اس وقت اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں، حتمی فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔ حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی اکثریت جیل میں ہے اس لیے ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا جا سکتا، 3 ماہ سے زیادہ ہو گئے پی ٹی آئی نے ہمارے تحفظات کا جواب نہیں دیا، ابھی بھی پی ٹی آئی سے اعتماد کا فقدان ہے، پارلیمنٹ میں ایشو ٹو ایشو پی ٹی آئی کیساتھ چل سکتے ہیں۔