وفاقی ترقیاتی ادارے میں تقرر و تبادلے،3ڈائریکٹر کو نئے عہدوں پر تعینات ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
وفاقی ترقیاتی ادارے میں تقرر و تبادلے،3ڈائریکٹر کو نئے عہدوں پر تعینات ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے میں تقرر و تبادلے،3ڈائریکٹر کو نئے عہدوں پر تعینات کر دیا گیا۔سب نیوز کو دستیاب نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر سینیٹیشن معشوق علی شیخ کو ڈائریکٹر ورکس تعینات کر دیا گیا۔ڈائریکٹر سول طاہر محمود کو ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔تعیناتی کے منتظر گریڈ 18کے آفیسر وقاص علی خان کوڈائریکٹر سینی ٹیشن تعینات کر دیا گیا۔اس حوالے سے چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری سے تحریری احکامات جاری کیے گئے ہیں،احکامات پر فوری عمل درآمدی کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سب نیوز
پڑھیں:
پنجاب؛ 6ہزار میں سے 4ہزار ترقیاتی اسکیمز ناجائز ہونے کا انکشاف
لاہور:پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کے ایکٹ کے جائزہ اجلاس نے اہم انکشافات کر دیے۔
اجلاس میں 6000 اسکیموں میں سے 4000 ناجائز ہونے کا انکشاف ہوا۔
سیکریٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل نے بتایا کہ ایک ہی ضلع میں فاٹا، ایل ڈی اے، روڈا و دیگر ڈیولپمنٹ اتھارٹیز موجود ہیں جس وجہ سے بے ہنگم اسکیمز ہی رہی ہیں۔ ہم بہت سے اضلاع کی گرین، براؤن، انڈسٹریل و دیگر لینڈ کی مارکنگ کر چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نئی اتھارٹی اس مارکنگ کے تحت چلے گی، تمام تر موجودہ ڈیولپمنٹ اتھارٹیز اپنا ڈیولپمنٹ پلان تیار کریں گی جس کی منظوری نئی اتھارٹی ماسٹر پلان کے تحت دے گی۔ نئی اتھارٹی کا کام اضلاع کے ماسٹر پلان کو مزید بہتر کرنا بھی ہوگا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہر ضلع کا ماسٹر پلان تیار کر رہے ہیں۔
نئی اتھارٹی زرعی زمینوں پر مزید ہاؤسنگ اسکیمز بننے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوگی جبکہ زمین کے استعمال کو بہتر بنانے اور پائیدار منصوبہ بندی کے لیے نئی اتھارٹی بنائی جائے گی۔ اتھارٹی کا مقصد ماسٹر پلانز، ضلعی زوننگ اور زمین کے استعمال کے معیارات کو یکجا کرنا ہے۔
اتھارٹی کو زمین کے استعمال کے منصوبوں، علاقائی پلانز اور ماسٹر پلانز کی منظوری اور ترمیم کا اختیار ہوگا۔ اتھارٹی کو پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمز اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے نئے ضوابط بنانے کا اختیار ہوگا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں شہری اور علاقائی ترقی کو منظم کرنے کے لیے نئی اتھارٹی بنائے گی، جو پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی کے نام سے جانی جائے گی۔
تمام اضلاع کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو نئی صوبائی اتھارٹی سے ترقیاتی اسکیم شروع کرنے سے پہلے منظوری لینا لازم ہوگی۔ پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔