عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی کے پی کا عہدہ واپس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔
بانئ پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا صدر مقرر کر دیا۔
پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کمیشن نہیں بنے گا تو ہم حکومت کے ساتھ صرف فوٹو سیشن کے لیے تو نہیں بیٹھ سکتے۔
بانئ پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے کے پی میں کرپشن کے معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا، انہو نے علی امین کو پیغام دیا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر نکلیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بانئ پی ٹی آئی جنید اکبر اور عاطف خان سے کافی دیر تک گفتگو کرتے رہے، انہوں نے کے پی میں جنید اکبر کو پارٹی معاملات درست کرنے کا ٹاسک دے دیا۔
اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود بھی چاہتے تھے کہ وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی اور گورننس کے معاملات پر فوکس کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانئ پی ٹی آئی نے جنید اکبر علی امین
پڑھیں:
عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ
—فائل فوٹوبانئ پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کی تشکیل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
بینچ کے سربراہ جسٹس شہباز رضوی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کی گئی ہے۔
اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء رہنماؤں کی ملاقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جیل حکام کو فہرست بھجوا دی۔
بانئ پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر 23 اپریل کو سماعت ہونی تھی۔