کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری 2025ء ) ملک کی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی مرزا گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے گوہر رشید اور کبریٰ خان کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے شادی کا اعلان کیا، اس ویڈیو نے فوری طور پر سوشل میڈیا صارفین اور دونوں کے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی جس میں میں دیگر اداکاروں مومل مرزا، شہزاد شیخ و ان کی اہلیہ، ہمایوں سعید و دیگر نامور فنکاروں نے دلچسپ انداز میں ’میرے یار کی شادی‘ کے عنوان سے تبصرہ کیا۔

جب کہ اس ویڈیو کے کیپشن میں جہاں کبریٰ خان نے لکھا کہ ’آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ‘، وہیں اس دلچسپ ویڈیو کے آخر میں گوہر رشید اور کبریٰ خان دونوں ایک جیسی ہوڈی میں ملبوس دکھائی دیئے اور اپنی شادی کے اعلان کیلئے دونوں نے مزاحیہ انداز اختیار کیا، جوڑی نے اشاروں میں بتایا کہ وہی دونوں ہیں جن کی شادی ہورہی ہے، یہ اعلان کرتے ہی کبریٰ خان مسکراتے ہوئے شرما گئیں جس پر گوہر رشید نے انہیں گلے لگالیا۔

(جاری ہے)

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید سے متعلق سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ عرصے سے یہ اطلاعات زیرِ گردش رہیں کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں، چند روز قبل ایک تقریب کے دوران کبریٰ خان سے ان کی شادی سے متعلق سوال بھی ہوا اور پوچھا گیا کہ ’کیا آپ فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں؟‘ اس پر کبریٰ خان نے تصدیق کی اور کہا ’جی ہاں فروری میں میری شادی ہورہی ہے‘، لیکن اس وقت انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ ان کی شادی کس سے ہورہی ہے، تاہم اب اس خوبصورت جوڑی نے شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گوہر رشید اور شادی کا کی شادی

پڑھیں:

فضا علی کی ندا پر تنقید؛ یاسر نواز بیوی کے دفاع میں سامنے آگئے، ویڈیو وائرل

معروف اداکار، ہدایتکار، پروڈیوسر اور ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز اپنی بیوی کے دفاع میں میدانِ عمل میں آگئے۔

یہ معاملہ ندا یاسر کے فوڈ رائیڈرز سے متعلق ایک ایسے متنازع بیان سے شروع ہوا جو اب کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

مارننگ شو کی سب سے کامیاب میزبان ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اکثر فوڈ رائیڈر محض ٹپس لینے کے لیے چینج نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں اور لمبی رقم ہتھیالیتے ہیں۔

اُن کے اس بیان کو نہایت غیر ذمہ دارانہ اور ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا تھا جس میں ان کے ساتھی فنکار بھی شامل ہوگئے تھے۔

ایسے میں بھلا اداکارہ و میزبان فضا علی کیسے خاموش رہتیں انھوں نے اپنا ایک جذباتی ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں ندا یاسر پر کڑی تنقید کی۔

فضا علی نے کہا تھا کہ فوڈ رائیڈر دھوپ، بارش اور طوفان میں رزق لینے نکلتے ہیں۔ یہ بھی کسی کے باپ، بھائی اور بیٹے ہوتے ہیں۔ ٹپس نہ دیں لیکن کم از کم عزت تو دیں۔

ان کے اس بیان کی کافی حمایت کی گئی تھی اور بڑے پیمانے پر ویڈیو کو شیئر کیا گیا تھا۔ جس سے یہ معاملہ مزید تلخی کا باعث بننے لگا تھا۔

ایسے طوفانی ماحول سے یاسر نواز کیسے دور رہ سکتے ہیں چنانچہ اپنی اہلیہ ندا کے دفاع میں میدان میں آہی گئے اور فضا علی کو جواب دے ڈالا۔ 

        View this post on Instagram                      

یاسر نواز نے فضا علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلو فضا، کیسی ہو؟ پلیز میری معصوم بیوی کو معاف کر دو، اللہ تو معاف کر دیتا ہے لیکن لوگ نہیں کرتے۔ میری بہن، پلیز اسے معاف کر دو اور اس معاملے کو یہیں ختم کرو۔

سوشل میڈیا صارفین نے یاسر نواز کے اس بیان کو مثبت ردعمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنی بیوی کے دفاع میں سامنے آنا، بہادر مردوں کا کام ہے۔

کسی نے لکھا کہ یاسر درست کہہ رہے ہیں۔ اب بہت ہوگیا، یہ معاملہ اب ختم ہوجانا چاہیے جب کہ ندا بھی معافی مانگ چکی ہیں۔

تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین اب بھی ندا یاسر سے نالاں نظر آتے ہیں جن کا مؤقف ہے کہ معروف اور سینیئر میزبان ہونے کے باجود ندا اب تک کب، کہاں، کیا اور کیسے بات کرنی ہے، سیکھ نہیں پائی ہیں۔

  

متعلقہ مضامین

  • فضا علی کی ندا یاسر پر تنقید؛ یاسر نواز میدان میں آ گئے، ویڈیو وائرل
  • فضا علی کی ندا پر تنقید؛ یاسر نواز بیوی کے دفاع میں سامنے آگئے، ویڈیو وائرل
  • ہارون آباد: شادی میں نوٹوں، موبائل فونز اور قیمتی ملبوسات کی برسات، ویڈیو وائرل ہوگئی
  • کبریٰ خان کی نئی وائرل ڈانس ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • دولہا کی شادی میں جان سینا اسٹائل انٹری وائرل
  • بلاول کا لاہور میں چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ، ویڈیو وائرل
  • سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان
  • بیٹی کی شادی میں کروڑوں کے جہیز کے بینر، گاڑی، پلاٹ اور حج پیکج کے تحائف کی ویڈیو وائرل
  • بلاول بھٹو کا لاہور میں چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ، ویڈیو وائرل
  • اداکارہ کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو وائرل، مداحوں کے دلچسپ تبصرے