چینی صدر کی فوجی اہلکاروں کو چینی اسپرنگ فیسٹیول کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
چینی صدر کی فوجی اہلکاروں کو چینی اسپرنگ فیسٹیول کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے ناردرن تھیٹر کا دورہ کیا۔ہفتہ کے روز انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے دیگر مقامات پر فوجی اہلکاروں کے فرائض کی انجام دہی کا معائنہ کیا ،
ان کے کام کو سراہا اور پارٹی سینٹرل کمیٹی اور سینٹرل ملٹری کمیشن کی جانب سے پیپلز لبریشن آرمی کے تمام کمانڈرز ، مسلح پولیس فورس کے افسران اور سپاہیوں اور فوج کے سویلین اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
عرفان صدیقی کی شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے معروف صحافی اور ماہر ابلاغیات شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد دی ۔
سینٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ شکیل ترابی ابلاغیات کے شعبے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ نظریاتی صحافت کے فروغ اور آزادی رائے کے حوالے سے ان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ شکیل ترابی سیاسی جماعتوں کے باہمی تعلقات کے فروغ اور مثبت جمہوری اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کریں گے۔