Express News:
2025-04-22@06:25:20 GMT

جرمن شہری نے 120 دن پانی میں رہنے کا عالمی ریکارڈ بنادیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

جرمن شہری نے 120 دن پانی کے اندر رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق جرمن ایرو اسپیس انجینئر 59 سالہ روڈیگر کوچ نے سب سے طویل عرصے تک پانی کے اندر رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

جرمن شہری نے 120 دن پاناما کے ساحل پر سمندر کے نیچے اپنے 320 اسکوائر فٹ کے کیپسول میں گزارے، چار کیمروں نے کیپسول میں  انکی ذہنی صحت کی نگرانی کرتے ہوئے انکی روز مرہ کی حرکتوں کو فلمایا۔

اس سے قبل پانی میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا ریکارڈ امریکی شہری جوزف ڈٹوری کے پاس تھا جنہوں نے فلوریڈا کی ایک جھیل میں پانی کے اندر 100 دن گزارے تھے۔

جرمن شہری کے کیپسول میں تمام ضروری اشیا جس میں ایک بستر، بیت الخلا، ٹی وی، کمپیوٹر، انٹرنیٹ یہاں تک کہ ایک ایکسرسائز بائیک بھی موجود تھی۔

کیپسول کو پانی کے اوپر والے چیمبر سے جوڑا گیا تھا تاکہ باہر کی دنیا رابطہ برقرار رکھا جاسکے، ایک سیڑھی کو اوپر چیمبر سے منسلک کرکے کھانے پینے کی اشیا لانے اور آنے والوں کے لیے کیپسول تک آنے کا راستہ بنایا گیا تھا، بجلی کی فراہمی کیلئے سطح پر شمسی پینل  اور بیک اپ جنریٹر بھی موجود تھا۔

روڈیگر کوچ کا کہنا ہے کہ انکا یہ تجربہ انسانی زندگی کے بارے میں ہمارے سوچنے کے انداز کو بدل دے گا، ہم پانی میں مستقل طور پر آباد ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں جو کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ یہ ثابت کرنا ہے کہ سمندر میں درحقیقت انسانوں کے رہنے کیلئے ایک قابل عمل ماحول ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پانی کے

پڑھیں:

2025-26 وفاقی بجٹ خسارہ 7222 ہزار ارب رہنے کا امکان

اسلام آباد:

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کا خسارہ 7222 ہزار ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال وفاقی حکومت کی آمدنی کا تخمینہ 19111 ہزار ارب روپے ہے جس میں ٹیکس آمدنی کا تخمینہ 15270 ارب، نان ٹیکس آمدنی کا 3841 ہزارارب روپے لگایا گیا ہے۔

این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 8780 ارب روپے منتقل ہونے کے بعد وفاق کی خالص آمدنی10331 ارب رہ جائیگی۔

مزید پڑھیں: حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ عید الاضحیٰ سے قبل پیش کرنے کا فیصلہ

وفاقی اخراجات کا تخمینہ17553ہزار ارب روپے ہے، اس میں 8106 ارب روپے سود کی ادائیگی کیلیے ہیں جس کے بعد وفاق کے پاس دیگر اخراجات کیلئے2225 ہزار ارب روپے بچیں گے۔

ان میں دفاع، پنشن، تنخواہیں، ترقیاتی پروگرام ، سبسڈیز، گرانٹس ودیگر خرچے شامل ہیں، انہیں پورا کرنے کیلیے قرضوں پر انحصار کرنا پڑسکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں گرم موسم اور ہیٹ ویو نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
  • جان سینا ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے
  • آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا خسارہ 7222ہزار ارب روپے رہنے کا امکان
  • فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کیوں نہیں ہورہی، پی ٹی اے نے اندر کی بات بتادی
  • اسرائیل کے اندر ایک تباہی اور قتل وغارت گری شروع ہونے کا خدشہ ہے . اپوزیشن لیڈر
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 41 پر جانے کا امکان
  • سبی، نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
  • 2025-26 وفاقی بجٹ خسارہ 7222 ہزار ارب رہنے کا امکان
  • بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی
  • نئے جرمن چانسلر کروز میزائل فراہم کریں، یوکرینی سفارت کار