وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک  حسین نے  کہا ہے کہ گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کے 40 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے ۔وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ  رقوم کی واپسی کیٹگری کے حساب سے ہوگی،ساتھ ہی بتایاکہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دیں گے،اندازے کے مطابق ہرحاجی کو 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، اس سال پرانی قیمت پر ہی منی میں عازمین کو اضافی سہولتیں دیں گے،وفاقی وزیر نے مزیدکہا اس سال حج  کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائے گا،گزشتہ برس منی میں روم کولر تھیاس سال ایئرکنڈیشنڈ دیا جائے گا،گزشتہ برس حجاج نے منی میں کپڑوں کے خیموں میں قیام کیا تھا،منی میں اس سال جپسم کے بنے خیمے حجاج کو فراہم کریں گے،سب سے بڑی سہولت روڈ ٹو مکہ کی ہوگی،عازمین کی امیگریشن پاکستان میں،سامان سعودی ہوٹل میں ہی ملے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اس سال

پڑھیں:

وزیراعظم کا کئیل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی

سٹی 42 : وزیر مملکت مذہبی امور کئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملے کا واقعہ، وزیراعظم شہباز شریف نے کئیل داس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مملکت مذہبی امور کئیل داس کوہستانی کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے معاملے کی انکوائری اور شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ 

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کئیل داس نے وزیراعظم کے رابطے پر اظہار تشکرکیا ۔

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

قبل ازیں وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد نے ڈنڈوں اور ٹماٹروں کے ساتھ حملہ کیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پرائیویٹ اسکیم میں بدانتظامی، رقوم واپس ملنے کے باوجود ہزاروں لوگ حج نہیں کرپائیں گے
  • ادائیگی کے باوجود 67 ہزار پاکستانیوں کے حج کی سعادت سے محروم رہ جانے کا خدشہ
  • ہمارے حاجی وی وی آئی پی کی طرح حج کریں گے: وفاقی وزیر مذہبی امور
  • 67 ہزار عازمین حج کا کوٹہ بحال کرنے کی کوشش کی، سعودی عرب نے 10 ہزار کی اجازت دی ہے، وزیر مذہبی امور
  • پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب
  • وزیر مذہی امور نے پاکستانی عازمین حج کو بڑی خوش خبری سنادی
  • وزیر مذہبی امور کا 67 ہزار عازمین کے حج پر جانے یا نہ جانے کے سوال کا جواب دینے سے گریز
  • ٹھٹہ میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔
  • وزیراعظم کا کئیل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
  • وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پرفائرنگ، محفوظ رہے