اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
زرائع نے بتایا کہ اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کے بارے میں بھی پوچھا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں کی آئندہ ہفتے ملاقات طے پاگئی۔
زرائع کا کہنا تھا کہ طے پانے والی ملاقات کے دوران پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کی دعوت دے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان کی مرضی اتحاد کرتے ہیں یا نہیں، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی نے اپنے لیڈران اور ورکرز کا فیڈبیک دیکھنا ہے، ہماری تحریک جاری رہے گی، جے یو آئی کے ساتھ کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی، نہ ہی ان کو لانےکیلئے ہم زبردستی کرسکتے ہیں، ہمارے کسی سے کوئی مذاکرات بھی نہیں ہو رہے اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی مرضی اتحاد کرتے ہیں یا نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا، انہیں کچھ عرصہ قبل جیل سے رہائی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور تحریک انصاف میں خلیج کم ہوئی ہے، مولانا فضل الرحمان آتے ہیں تو آئیں راستہ تو سب کا ایک ہی ہے، ان کی مرضی ہے اتحاد کرتے ہیں یا نہیں، جے یو آئی بھی خود مختارپارٹی ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی نے اپنے لیڈران اور ورکرز کا فیڈبیک دیکھنا ہے، ہماری تحریک جاری رہے گی، جے یو آئی کے ساتھ کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی، نہ ہی ان کو لانےکیلئے ہم زبردستی کرسکتے ہیں، ہمارے کسی سے کوئی مذاکرات بھی نہیں ہو رہے۔ عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز بل پر بانی پی ٹی آئی کو کو بریف کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور عمران خان کو بل سے متعلق آگاہ کریں گے، بل سے متعلق بانی فیصلہ کریں گے۔