تاریخ میں پہلی بار 42 فیصد کم بارشیں‘ پنجاب کے لیے شدید خشک سالی کی ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار معمول سے 40 فیصد کم بارشوں کی وجہ سے پنجاب کے لیے شدید خشک سالی کی ایڈوائزری جاری کردی ہے. رپورٹ کے مطابق تمام ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت پر مشتمل یہ ایڈوائزری پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے قومی خشک سالی مانیٹرنگ سینٹر (این ڈی ایم سی) کی جانب سے اسی طرح کے انتباہ کے بعد جاری کی گئی ہے این ڈی ایم سی کی ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری 2025 تک پاکستان بھر میں بارشیں معمول سے 40 فیصد جب کہ پنجاب میں 42 فیصد کم ہوئیں.
(جاری ہے)
انگریزی جریدے ”ڈان“نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بارشوں کی اس شدید کمی کا اثر زیر کاشت اراضی خاص طور پر بارشوں پر انحصار کرنے والے خطوں میں ربیع کی فصلوں کے لیے دستیاب محدود پانی پر بھی پڑنے کا خدشہ ہے عدم بارشوں کے سبب جنوری تا مارچ پنجاب کے بارشوں پر منحصر علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے خشک سالی کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ سے ان کے متعلقہ اضلاع اور ڈویژنز میں پیشگی انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے. ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ کاشت کاروں کو پانی کی ممکنہ قلت کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کیا جائے انہوں نے انتظامیہ کو تھل اور چولستان میں پانی کی متوقع قلت سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایات بھی کی ہیں محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھی فصلوں کو نقصان سے بچانے کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے شامل کیا جائے گا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خشک سالی ڈی ایم کے لیے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا غزہ میں جاری مظالم کیخلاف 26 اپریل کو ہڑتال کا اعلان
ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تاجروں کی درخواست اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ 26 اپریل کو ملک گیر تاریخی ہڑتال ہو گی کیونکہ یہ معاملہ سیاست کا نہیں بلکہ غزہ سے یکجہتی کا ہے اس لیے پوری قوم یکجا ہو کر ہڑتال کرے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے پہلے 22 اپریل کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا لیکن کچھ تاجر رہنماؤں نے ملاقات کرکے درخواست کی کہ 26 تاریخ کو سب مل کر ہڑتال کر کے اہلِ غزہ سے یکجہتی کا پیغام دیں، ہم نے ہڑتال کی تاریخ تبدیل کی ہے کہ اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے کہ میری ہڑتال کہ تیری ہڑتال، یہ پوری قوم کی ہڑتال ہو گی۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ صہیونی تحریک دوسروں کی زمین پر قبضوں اور تشدد پر مبنی ہے، صیہونیوں کو فلسطینیوں کے قتل عام کی طاقت مغرب طاقتوں، امریکا اور عرب حکمرانوں سے ملی ہوئی ہے، فلسطین کی حمایت انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ ہمارے عقیدے و ایمان کا مسئلہ ہے، فلسطینی تحریک کی مزاحمت ان کا حق ہے۔
صائم ایوب میں غیرملکی کوچ کو بھی سعید انور کی جھلک دکھائی دینے لگی