کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی دبئی سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 222 سے کسٹمز حکام کی جانب سے 78 اسمارٹ فونز کی برآمدگی کے بعد ایئر لائن کے مزید 5 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت قومی ایئرلائنز کے دو فلائٹ اٹینڈنٹس کی اسمارٹ فونز کی اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں برطرفی کے ایک روز بعد سامنے آئی اگرچہ کسٹم حکام نے پی آئی اے کے پانچ ملازمین کے قبضے سے فونز برآمد کرنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ان کے خلاف درج مقدمے میں ضبط شدہ اشیا کی قیمت واضح نہیں کی گئی ہے.

(جاری ہے)

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام کی جانب سے معمول کی چیکنگ کے دوران جدید اسمارٹ فونز برآمد ہونے پر پی آئی اے انتظامیہ نے 2 خواتین ہوائی میزبان سمیت 5 ملازمین کو معطل کرکے شوکاز نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن انتظامیہ نے کیبن کریو کے تمام 5 ارکان کی معطلی اور انہیں نوٹسز جاری کرنے کے علاوہ مزید تحقیقات کے لیے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی ہے.

انہوں نے کہا کہ ایئرلائن انتظامیہ اپنے ملازمین کی جانب سے کسی بھی غیر اخلاقی اقدام کو برداشت نہیں کرے گی اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں کمپنی کی پالیسی کے مطابق ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ سامان کی برآمدگی کے بعد کسٹم حکام نے عملے کے تمام پانچ ارکان کو ایئرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے تاکہ قانونی کارروائی کی جاسکے.

ذرائع نے کہا کہ کسٹم حکام نے دواسٹیورڈیسز سے 24 اسمارٹ فونز قبضے میں لیے جب کہ اس حوالے سے خفیہ اطلاعات تھیں کہ ان کے پاس بڑی تعداد میں اسمارٹ فونز موجود ہیں بعد ازاں ہوٹل سے ایک سینئر پرسر اور دو فلائٹ اسٹیورڈز کو واپس بلایا گیا جن کے پاس سے مزید 54 اسمارٹ فونز برآمد ہوئے. پی آئی اے کی انتظامیہ اور ڈسپلن ڈویژن نے ملوث ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے حق دفاع کے تحت تین روز کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اسمارٹ فونز کی اسمگلنگ میں ملوث عملے کو اس بات سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے مقررہ وقت میں تحریری طور پر جواب نہیں دیا تو یہ تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے اور انہیں خود پر لگائے گئے تمام الزامات قبول ہیں بعد ازاں ان کے خلاف پی آئی اے سی ایل کے قواعد کے مطابق مزید کارروائی بھی کی جائے گی.


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسمارٹ فونز ملازمین کو ان کے خلاف پی آئی اے کے مطابق

پڑھیں:

سولر صارفین کے لیے بری خبر، سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد

لاہور(نیوز ڈیسک)ایل ٹی سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد کردی گئی ،لیسکو نے سولر سسٹم میں استعمال ہونیوالے میٹرز کی پرچیز پرپابندی لگائی، کمپنی کے تمام دفاتر کو مزید این او سی جاری کرنے سے روک دیا گیا، صارفین کو سمارٹ میٹرز کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کردیے ، قبل ازیں میٹرز کا سٹاک نہ ہونے پرمارکیٹ سے خریداری کا این و سی جاری کیا گیا،این او سی لیکر انسپکشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین خریداری نہ کر سکے،لیسکو نے عیدالفطر کے بعد روایتی ایل ٹی ٹی او یو میٹرز لگانے پر پابندی عائد کر دی تھی،پابندی لگنے سے صارفین کو لیسکو اور مارکیٹ سے میٹرز نہیں ملے تھے،لیسکو کو سٹاک ملنے پر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء کرنے کی ہدایت کر دی گئی
مزیدپڑھیں:طلبا و طالبات کے لئے روزگار، ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ

متعلقہ مضامین

  • نفرت انگیز مہمات نہ رکیں تو ملک میں سیاسی قتل بھی ہوسکتا ہے، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے خبردار کردیا
  • سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!
  • سولر صارفین کے لیے بری خبر، سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد
  • سکیورٹی خدشات پر شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ 
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا
  • اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا
  • افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا
  • امتحانی بدانتظامی پر سنٹر سپرنٹنڈنٹ  معطل
  • بلوچستان : دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک