سندھ میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس کے علاوہ کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں: مکیش کمار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
3 اپریل کے بعد سندھ بھر میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس والی گاڑی کے علاوہ کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے اعلان کردیا۔مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کیلئے ٹریفک پولیس کو سوک سینٹر و فیسیلیٹیشن سینٹرز پر کاؤنٹر فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹوں سے بھی گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کا مقررہ وقت میں حصول یقینی بنایا جائے۔وزیر ایکسائز نے کہا کہ واجب الادا چالان والی گاڑیوں کے ٹرانسفرز اور ٹیکس ادائیگیوں کو چالان کی ادائیگیوں سے مشروط کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں: رانا ثناء اللّٰہ
رانا ثناء اللّٰہ— فائل فوٹووزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، سندھ کا ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سندھ حکومت بات کرنے کو تیار ہے، یہ بات وزیرِ اعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے، بلاول بھٹو نے جلسہ عام سے جو بات کی وہ جوش خطابت میں کی، جوش خطابت میں بہت ساری باتیں ہو جاتی ہیں، بلاول نے جو کچھ کہا اس پر رد عمل دینے کی ضرورت نہیں۔
کراچی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے...
ن لیگی رہنما نے کہا کہ بیانات ایک دائرے میں ہونے چاہئیں، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی بات کرنے کو تیار ہے، وزیرِ اعظم طریقہ کار واضح کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ اپنے معاملات بہتر کرے، جیل کے عملے سے تعاون کرے، یہ جیل جا کر ایسا ماحول پیدا کرتے ہیں، جن لوگوں کا نام فہرست میں ہے وہی ملاقات کے لیے جائیں، دیگر لوگ کیوں چلے جاتے ہیں؟۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دونوں اطراف ہی معاملات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہماری خواہش ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر آج کوئی ایشو نہ ہو۔